EPAPER
رپورٹ میں متذکرہ متعدد واقعات میں مسلمانوں اور ان کی ملکیت والے کاروباری اداروں کو نشانہ بنانے والے واقعات شامل ہیں، جن میں مبینہ حملے اور نان ویجیٹیرین کھانے کی فروخت پر پابندیاں شامل ہیں۔ رپورٹ میں دلیل دی گئی ہے کہ اس کا مرکزی موضوع مذہبی عقیدت کے بجائے ”عوامی نظم و ضبط کا غیر مساوی نفاذ“ تھا، جہاں مسلم تاجروں اور سڑک استعمال کرنے والے دیگر شہریوں کو جبر کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مذہبی شناخت کا سہارا لینے والے گروہوں کے خلاف احتساب میں تاخیر برتی گئی۔
September 18, 2026, 7:58 PM IST
واقعہ میں مولانا توصیف رضا جاں بحق ہوگئےتھے،ملزم پنکج راجپوت گرفتار جس نے موبائل چوری کا الزام لگا کرمولانا پر حملہ کیا تھا۔
June 09, 2026, 11:27 AM IST
ورلی میں خصوصی نشست منعقد کی گئی، اہل خانہ کیلئے سنی جمعیۃ العلماء اوررضا اکیڈمی کی جانب سے ایک لاکھ روپے کی مددکا اعلان اورحکومت سے سخت کارروائی کا مطالبہ ۔
May 03, 2026, 11:33 AM IST
بہار کے ضلع کشن گنج سے تعلق رکھنے والے ۳۰؍ سالہ مولانا توصیف رضا مظہری کی بریلی کے قریب ٹرین سے گر کر موت نے سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ریلوے حکام اسے حادثہ قرار دے رہے ہیں، تاہم اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں چلتی ٹرین میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر باہر پھینکا گیا۔ بیوی کی ویڈیو کال پر مبینہ حملے کی گواہی اور جسم پر زخموں کے دعووں نے معاملے کو مزید حساس بنا دیا ہے، جبکہ مقامی سطح پر مکمل تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔
April 30, 2026, 6:59 PM IST
