EPAPER
رواں ہفتے غیر اردو اخبارات میں ممبئی اور مہاراشٹر سے جڑے کئی اہم مسائل نمایاں رہے۔ گھاٹ کوپر میں چٹان کھسکنے کے المناک سانحے نے شہری انتظامیہ کی تیاری اور انسانی غفلت پر سوالات اٹھائے، جبکہ پارلیمنٹ میں جاری ہنگامہ آرائی اور تعطل بھی اخبارات کے تبصروں کا اہم موضوع بنا۔ اسی دوران راہل گاندھی کے بدلتے سیاسی انداز، نوجوانوں سے بڑھتے رابطے اور حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی پر بھی تجزیے سامنے آئے۔ دوسری جانب ٹیکسی اور رکشہ ڈرائیوروں کے لیے مراٹھی زبان کی لازمی شرط پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے زبان کے بجائے روزگار، معاشی مواقع اور شہری حقوق کے تناظر میں دیکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
August 24, 2026, 2:42 PM IST
راہل گاندھی کی سیاست اور عوامی شبیہ گزشتہ ایک دہائی میں کئی بار تبدیل ہوئی ہے، لیکن حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ان کی مقبولیت کا ایک نیا پہلو نمایاں ہوا ہے۔ ان کی تصاویر اور ویڈیوز پر نوجوانوں، خصوصاً نوجوان خواتین، کی بڑھتی ہوئی دلچسپی نے ’’پپو‘‘ اور ’’شہزادے‘‘ جیسے پرانے سیاسی القابات کے برعکس ایک نئی شبیہ کو جنم دیا ہے۔ بھارت جوڑو یاترا سے لے کر طلبہ کے احتجاج میں شرکت تک، ان کے سیاسی سفر میں آنے والی تبدیلی اب سوشل میڈیا پر ایک مختلف انداز میں دکھائی دے رہی ہے۔
August 24, 2026, 2:36 PM IST
عوام اپنے لیڈروں کو سرگرم دیکھنا چاہتے ہیں۔ اُنہیں یہ گوارا نہیں کہ اُن کے لیڈر اقتدار یا سرکاری مراعات کا لطف لیں اور عوامی مسائل کو طاق پر رکھ دیں۔ اسی لئے کہا جاتا ہے کہ لیڈر جب تک سڑک پر نہیں اُترتے، عوام کے دلوں میں جگہ نہیں بناتے۔
July 23, 2026, 4:39 PM IST
کانگریس لیڈر پر ۲۰۲۲ء میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران ساورکر کے خلاف توہین آمیز بیان دینے کا الزام تھا
March 12, 2026, 11:57 PM IST
