EPAPER
ممبئی میں ایس آئی آر مخالف مظاہرین کے خلاف کارروائی پر ہائی کورٹ نے عمومی حکم دینے سے انکار کردیا، ساتھ ہی معاملے کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی، چیف الیکشن کمشنر کےخلاف ممبئی میں حالیہ مظاہروں کے دوران بڑے پیمانے پر مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ساتھ ہی انہیں ہراساں کیا گیا،اس ضمن میں بامبے ہائی کورٹ میں ایک پی آئی ایل دائر کی گئی ہے۔
October 13, 2026, 8:00 PM IST
سپریم کورٹ بار اسوسی ایشن اور سپریم کورٹ ایڈوکیٹس آن ریکارڈ اسوسی ایشن نے چیف جسٹس آف انڈیا سوریہ کانت کے استعفے کا مطالبہ کرنے والے سوشل میڈیا بیانات پر سخت اعتراض کیا ہے۔ ۱۲؍ اکتوبر ۲۰۲۶ء کو منظور کی گئی الگ الگ قراردادوں میں دونوں تنظیموں نے کہا کہ اس نوعیت کے بیانات عدلیہ کے وقار کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور انصاف کی آزادانہ فراہمی میں مداخلت کے مترادف ہیں۔
October 13, 2026, 3:40 PM IST
چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس سوریہ کانت نے کہا ہے کہ جب شہریوں کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کی خلاف ورزی ہو تو عدالتوں کو مداخلت کرنی چاہئے، جبکہ قومی انسانی حقوق کمیشن کو شکایات کی تحقیقات اور انتظامی خامیوں کی نشاندہی کرنی چاہئے۔ نئی دہلی کے وگیان بھون میں قومی انسانی حقوق کمیشن کے ۳۳؍ ویں یومِ تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے صاف پانی تک رسائی کو انسانی وقار اور آئینی حقوق سے جوڑا۔ ان کے مطابق محض گھروں میں نل لگادینا پانی کی فراہمی کی ضمانت نہیں؛ پانی کا محفوظ، قابلِ اعتماد اور ضرورت کے وقت دستیاب ہونا بھی ضروری ہے۔
October 12, 2026, 5:54 PM IST
سپریم کورٹ نے جمعہ کو عدالتی سماعتوں کی لائیو اسٹریمنگ کو تجارتی اور ذاتی فائدے کیلئے استعمال کرنے پر شدید تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے عدلیہ اور بار و بینچ کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہا ہے. چیف جسٹس آف انڈیا سوریا کانت، جسٹس جوئے مالیہ باگچی اور جسٹس وی موہنا پر مشتمل بنچ اس مسئلے پر دائر ایک درخواست کی سماعت کر رہی تھی، جس میں عدالتی کارروائی کی ویڈیوز کے غیر مجاز استعمال، ویڈیو کلپس کاٹنے اور ان کے ذریعے پیسے کمانے پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
October 09, 2026, 6:30 PM IST
