EPAPER
نائب صدر جے ڈی وینس نے جمعرات کو وہائٹ ہاؤس کی پریس بریفنگ کی قیادت کی۔ انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ موجودہ امریکی پالیسی کی وجہ سے آبنائے ہرمز میں خلل پڑا ہے یا اس کی وجہ سے کوئی توانائی کا بحران پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کو توانائی کی عالمی قلت کو روکنے کا کریڈٹ دیا۔ انہوں نے اس موقع پر ایران پر زور دیا کہ وہ تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنانا بند کرے۔
September 04, 2026, 9:24 PM IST
ٹرمپ امریکی کرنسی پر نمودار ہونے والے دوسرے برسرِ اقتدار صدر بن گئے ہیں۔ ملک کی ۲۵۰ ویں سالگرہ کے موقع پر امریکی ٹکسال کے ذریعے جاری کئے گئے اس سکے پر ٹرمپ کے چہرے کے اوپر لفظ ”LIBERTY“ (آزادی) لکھا ہے جس کے ساتھ ایک ڈیش کے ذریعے جڑے سال ۱۷۷۶ء اور ۲۰۲۶ء درج ہیں۔ اس کے بارے میں مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ آزادی کی پیدائش اور موت کی تاریخوں کی طرح دکھائی دیتی ہے۔
September 04, 2026, 8:53 PM IST
جنتر منتر پر جین زی احتجاج کے دوران فیشیل ریکگنیشن سسٹم کے ذریعے مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے قرار دئیے گئے ۲؍ ہزار ۸۷۳؍ افراد کی شناخت کے معاملے میں اہم سوالات اٹھ گئے ہیں۔ دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے دعوے میں شامل ۲۵؍ افراد ایسے تھے جو شناخت کے وقت جیل میں قید تھے۔ ریکارڈ کے مطابق ان میں ۱۷؍ افراد پر قتل، ۴؍ پر عصمت دری اور ۴؍ پر اقدامِ قتل کے الزامات ہیں، جس کے بعد چہرہ شناسی نظام کی درستگی اور پولیس کے ڈیٹا کی جانچ پر سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔
September 04, 2026, 8:01 PM IST
ادیداس کے خلاف شدید ردعمل کا مرکز سنگل شو سروس کے مہماتی چہرے کا انتخاب ہے۔ آن لائن ناقدین نے مئی ۲۰۲۶ء میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے جاری کئے جانے والے تخمینوں کی طرف اشارہ کیا ہے جن کے مطابق اکتوبر ۲۰۲۳ء سے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگی کارروائیوں کے نتیجے میں فلسطینیوں کے اعضاء کاٹنے کے ۵۰۰۰ سے زائد سنگین واقعات اور اعضاء سے جڑے بڑے زخم لگنے کے ۲۲۰۰۰ سے زیادہ واقعات پیش آ چکے ہیں۔
September 04, 2026, 9:02 PM IST
