EPAPER
کولمبیا میں غیر قانونی کوکین کی تجارت نے پہلی مرتبہ خام تیل کی برآمدات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہ ملک کا سب سے بڑا برآمدی شعبہ بن گیا۔ میڈیلین کی ای اے ایف آئی ٹی یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق ۲۰۲۴ءمیں کولمبیا کی غیر قانونی کوکین برآمدات کی مالیت تقریباً ۵ء۱۶؍ ارب ڈالرس رہی جبکہ اسی عرصے میں پیٹرولیم صنعت نے تقریباً ۱۵؍ ارب ڈالر کمائے۔
September 01, 2026, 3:50 PM IST
کولمبیا کی پاپ اسٹار شکیرا نے زلزلے سے متاثرہ اپنے آبائی ملک کے صوبے چوکُو کا دورہ کرتے ہوئے تباہ شدہ اسکولوں اور ایک یونیورسٹی کی تعمیر نو میں مدد کا اعلان کیا ہے، شکیرا نے بچوں کی تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسکول سے دور رہنے والا ہر دن ان کے مستقبل کا ایک دن ضائع کرتا ہے، ان کی فاؤنڈیشن اور دیگر ادارے مل کر ۱۰؍ اسکولوں کی تعمیر نو میں معاونت کریں گے۔
August 19, 2026, 9:41 PM IST
کولمبیا کے سابق صدر پیٹرو نے ایک بیان میں کہا کہکولمبیا کے عوام اسرائیل کی گولان پہاڑیوں پر خودمختاری کو تسلیم نہیں کرتے ، انہوں نے عرب ممالک سے اس اقدام پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے زیرِ قبضہ گولان کی پہاڑیاں ہمیشہ شام کی مانی جاتی ہیں۔
August 16, 2026, 6:04 PM IST
ایکواڈور میں پولیس نے کولمبیا کی سرحد کے قریب ایک ٹرک سے ۴۶۹؍ کلوگرام کوکین ضبط کی ہے، جس کے پیکٹوں پر ناروے کے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ کی تصاویر والے اسٹیکرز لگے ہوئے تھے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے، جبکہ منشیات کی اس غیر معمولی کھیپ کے پسِ پردہ نیٹ ورک اور اس کی منزل کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔
August 14, 2026, 12:03 PM IST
