• Tue, 06 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

dallas

این ایف ایل: ہند رجب اسٹیکر پر ۱۱۹۴۱ ڈالر جرمانہ، کائری ارونگ ادائیگی کیلئے تیار

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب عزیز الشاعر کو فلسطین کی حمایت کرنے پر سزا کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ جنوری میں، پٹسبرگ اسٹیلرز کے خلاف ایک پلے آف گیم کے دوران، ان پر اپنی آئی بلیک پر ”نسل کشی بند کرو“ (Stop the Genocide) لکھنے پر اتنی ہی رقم کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ الشاعر فلسطینیوں سے وابستہ مقاصد کو اجاگر کرنے کیلئے پچھلے سیزنز میں این ایف ایل کے پروگرام ”مائی کاز، مائی کلیٹس“ کا استعمال کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ان کا پلیٹ فارم فلسطینی خاندانوں کیلئے تھوڑی سی بھی امید لا سکتا ہے، تو وہ اسے اسی مقصد کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

September 17, 2026, 10:02 PM IST

ورلڈ کپ میں رونالڈو اور میسی کو بموں سے اڑانے کی دھمکی ملی تھی: لیک کال

۲۰۲۶ء کے فیفا ورلڈ کپ کے دوران لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو، کئی دیگر کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کو ملنے والی سنگین دھمکیوں کی تفصیلات ایک افشا شدہ پولیس ڈوزیئر کے ذریعے سامنے آئی ہیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق اسپین کے اخبار ’انفارماسیون‘ نے پولیس دستاویز کے حوالے سے بتایا کہ ارجنٹائنا کے کپتان لیونل میسی کو ٹورنامنٹ کے دوران کم از کم ۲؍ سنگین حملوں کی دھمکیاں دی گئیں۔

August 08, 2026, 3:53 PM IST

فیفا ۲۰۲۶ء: ٹرافی اسپین کی، اربوں ڈالر پر امریکہ کا قبضہ!

اگرچہ فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کا ٹائٹل اسپین نے جیتا، لیکن سب سے بڑا معاشی فاتح امریکہ رہا۔ ٹورنامنٹ کے دوران امریکی شہروں میں اسٹیڈیم کھچا کھچ بھرے رہے، ہوٹلوں، ریستورانوں، ایئرلائنز اور مقامی کاروباروں نے ریکارڈ کمائی کی، جبکہ فیفا کے لیے بھی یہ تاریخ کا سب سے زیادہ منافع بخش ورلڈ کپ ثابت ہوا۔ اندازوں کے مطابق ٹورنامنٹ سے تقریباً ۱۵؍ ارب ڈالر کی معاشی سرگرمی ہوئی، جس میں سب سے بڑا حصہ امریکہ کو ملا۔

July 21, 2026, 6:08 PM IST

پیڈرو پورو کے گول نے اسپین کو فائنل میں پہنچا دیا، فرانس کو شکست

فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کو ۲۔صفر سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ آرلنگٹن، ٹیکساس کے ڈلاس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میکل اویارزابال نے پہلے ہاف میں پنالٹی پر گول کیا، جبکہ پیڈرو پورو نے دوسرے ہاف میں دوسرا گول کرکے اسپین کی فتح یقینی بنا دی۔ فرانس کے اسٹار کھلاڑی کیلین ایمباپے، عثمان ڈیمبیلے اور مائیکل اولیس اسپین کے منظم دفاع کو توڑنے میں ناکام رہے۔

July 15, 2026, 2:51 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK