• Fri, 18 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

این ایف ایل: ہند رجب کا اسٹیکر لگانے پر ۱۱۹۴۱ ڈالر کا جرمانہ، کائری ارونگ جرمانہ ادا کرنے کیلئے تیار

Updated: September 18, 2026, 11:01 AM IST | Washington

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب عزیز الشاعر کو فلسطین کی حمایت کرنے پر سزا کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ جنوری میں، پٹسبرگ اسٹیلرز کے خلاف ایک پلے آف گیم کے دوران، ان پر اپنی آئی بلیک پر ”نسل کشی بند کرو“ (Stop the Genocide) لکھنے پر اتنی ہی رقم کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ الشاعر فلسطینیوں سے وابستہ مقاصد کو اجاگر کرنے کیلئے پچھلے سیزنز میں این ایف ایل کے پروگرام ”مائی کاز، مائی کلیٹس“ کا استعمال کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ان کا پلیٹ فارم فلسطینی خاندانوں کیلئے تھوڑی سی بھی امید لا سکتا ہے، تو وہ اسے اسی مقصد کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

Photo: X
عزیز الشاعر اور ہند رجب۔ تصویر: ایکس

ہیوسٹن ٹیکسنز کے لائن بیکر عزیز الشاعر پر بفیلو بلز کے خلاف اتوار کے میچ کے دوران اپنی آنکھوں کے نیچے لگائی جانے والی سیاہی (آئی بلیک) پر اسرائیلی حملوں میں بے رحمی سے شہید کی جانے والی ۶ سالہ فلسطینی بچی ہند رجب کا نام لکھنے پر نیشنل فٹبال لیگ (این ایف ایل) کی جانب سے ۱۱ ہزار ۹۴۱ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ لیگ نے جرمانے کی تصدیق کرتے ہوئے یونیفارم کے ان قواعد کا حوالہ دیا جو کھلاڑیوں کو لیگ کی پیشگی منظوری کے بغیر ذاتی پیغامات کی نمائش سے روکتے ہیں۔ اس تنازع کے بعد، ڈلاس ماویرکس کے باسکٹ بال اسٹار کائری ارونگ نے فوری طور پر سامنے آتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کیا کہ وہ الشاعر کی جانب سے یہ جرمانہ ادا کریں گے۔ 

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب الشاعر کو اس طرح کے اقدام پر سزا کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ جنوری میں، پٹسبرگ اسٹیلرز کے خلاف ایک پلے آف گیم کے دوران، ان پر اپنی آئی بلیک پر ”نسل کشی بند کرو“ (Stop the Genocide) لکھنے پر اتنی ہی رقم کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ الشاعر فلسطینیوں سے وابستہ مقاصد کو اجاگر کرنے کیلئے پچھلے سیزنز میں این ایف ایل کے پروگرام ”مائی کاز، مائی کلیٹس“ (My Cause, My Cleats) کا استعمال کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ان کا پلیٹ فارم فلسطین میں خاندانوں کیلئے تھوڑی سی بھی امید لا سکتا ہے، تو وہ اسے اسی مقصد کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ کا محمود عباس کو ویزا دینے سے انکار، اقوامِ متحدہ سے ویڈیو خطاب متوقع

کائری ارونگ بھی فلسطینیوں کے نمایاں عوامی حامی رہے ہیں۔ وہ فلسطینی بچوں کی صورتحال کے بارے میں اکثر پوسٹ کرتے رہتے ہیں اور جاری تنازع کے دوران غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کے اعزاز میں ملبوسات پہنتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ۵ سالہ فلسطینی بچی ہند رجب کو جنوری ۲۰۲۴ء میں اسرائیلی فوج نے اس وقت بڑی بے رحمی سے گولیاں برسا کر شہید کردیا تھا جب وہ اپنے خاندان کے چھ افراد کے ساتھ غزہ شہر سے باہر نکلنے کیلئے گاڑی میں سوار تھی۔ اس حملے میں گاڑی میں سوار دیگر چھ افراد بھی شہید ہوگئے تھے۔ گزشتہ ماہ، اسرائیلی فوج نے پہلی بار اعتراف کیا کہ اس نے ہند رجب کے خاندان کو لے جانے والی کار پر فائرنگ کی تھی۔ فوج نے بتایا کہ اس قتل کی مجرمانہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK