EPAPER
ارجنٹائنا کے عظیم فٹبالر ڈیاگو میراڈونا نے ۱۹۸۶ء کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف جس گیند سے متنازع ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول کیا تھا، وہ امریکہ میں نیلامی کے لیے پیش کی جارہی ہے۔ ٹیکساس میں قائم ہیریٹیج آکشنز کے مطابق یہ گیند ۲۱؍ سے ۲۳؍ اگست ۲۰۲۶ء تک نیلام ہوگی اور اس کی ابتدائی بولی ۵ء۲؍ ملین ڈالر رکھی گئی ہے۔
August 08, 2026, 7:02 PM IST
برازیل کے لیجنڈری فٹبالر پیلے کی ۱۹۵۸ءفیفا ورلڈ کپ فائنل میں پہنی گئی تاریخی جرسی نیلامی میں ۴ء۹؍ ملین امریکی ڈالر میں فروخت ہو کر نئی تاریخ رقم کر گئی۔ یہ جرسی، جس میں ۱۷؍ سالہ پیلے نے دو گول کر کے برازیل کو پہلا عالمی کپ جتوایا تھا، اب ان سے منسلک سب سے قیمتی یادگار بن گئی ہے۔
July 18, 2026, 7:40 PM IST
ارجنٹائنا کے کپتان لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں ایک اور تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے ڈیاگو میراڈونا کا ریکارڈ توڑ دیا۔ کیپ ورڈے کے خلاف راؤنڈ آف ۳۲؍ کے سنسنی خیز مقابلے میں میسی نے اپنا نواں ورلڈ کپ اسسٹ دے کر ٹورنامنٹ کی تاریخ کے سب سے زیادہ اسسٹ کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا۔ میسی نے اس میچ میں ایک گول بھی کیا، جس کے بعد وہ ورلڈ کپ میں لگاتار آٹھ میچوں میں گول کرنے والے پہلے فٹ بالر بھی بن گئے۔
July 04, 2026, 5:10 PM IST
ڈیاگو میراڈوناکوفٹ بال کی تاریخ کے عظیم اور متنازع ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ میراڈوناارجنٹائناکے دار الحکومت بیونس آئرس کے نواحی قصبے ویلا فیوریتو کے ایک غریب گھرانے میں ۳۰؍اکتوبر ۱۹۶۰ءکو پیدا ہوئے۔
October 30, 2024, 10:52 AM IST
