• Fri, 23 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

earthquake

نیپال تبت سیلاب میں ۳۵۳؍ ہلاکتیں، ۱۵۰۰؍ افراد لاپتہ

نیپال اور تبت کی سرحد پر گلیشیئر کے انہدام سے آنے والے تباہ کن سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد کم از کم ۳۵۳؍ ہوگئی ہے، جبکہ نیپال اور تبت میں مجموعی طور پر تقریباً ۱۵۰۰؍ افراد لاپتہ ہیں۔ سیلاب نے گھر، سڑکیں، پل، بجلی کے منصوبے اور سرحدی تنصیبات بہا دیں۔ نیپال میں سیکڑوں غیر ملکی سیاح اور یاتری بھی لاپتہ افراد میں شامل ہیں۔ ہندوستان کے کم از کم ۱۳۳؍ شہریوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ ابتدائی طور پر زلزلے کو سیلاب کا ممکنہ سبب سمجھا گیا تھا، تاہم امریکی جیولوجیکل سروے نے بعد میں واضح کیا کہ ریکارڈ ہونے والی زلزلہ نما سرگرمی خود گلیشیئر اور چٹانوں کے انہدام سے پیدا ہوئی تھی۔ ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔

August 27, 2026, 2:37 PM IST

نیپال: تباہ کن سیلاب کی وجہ سامنے آگئی، گلیشیئر کا دو تہائی حصہ ٹوٹ کر گرا

نیپال میں تباہ کن سیلاب کی ابتدائی وجہ سامنے آگئی ہے۔ ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارے (ISRO) کے نیشنل ریموٹ سینسنگ سینٹر (NRSC) کے سیٹیلائٹ تجزیے کے مطابق نیپال-تبت سرحد کے قریب ایک گلیشیئر کا تقریباً دو تہائی حصہ ٹوٹ کر نیچے آ گرا، جس کے بعد برف، چٹان اور ملبے نے دریا کا راستہ عارضی طور پر روک دیا۔ پانی کا اچانک اخراج بڑے سیلابی ریلے اور ملبے کے بہاؤ کا سبب بنا۔

August 27, 2026, 1:30 PM IST

جاپان: ۱۶۱۱ء میں تعمیر ۳۶۰؍ ٹن وزنی ہیروساکی کیسل کو ۱۸۰۰؍ منتخب افراد نے کھینچا

جاپان: ۱۶۱۱ء میں بنائے گئے ۳۶۰؍ ٹن وزنی ہیروساکی کیسل کو ۱۸۰۰؍ افراد نے ہاتھ سے کھینچا تاکہ اس کی مرمت کی جاسکے، ان افراد نے کیسل کو ۲؍ میٹر سے زائد فاصلے تک کھینچا۔

August 26, 2026, 6:46 PM IST

’’ بطور وزیراعظم اس سال نریندر مودی کی آخری سالگرہ ہوگی‘‘

شیوسینا (ادھو) کے ترجمان سنجے رائوت نے یہ سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ بطور وزیرا عظم نریندر مودی کی اس سال آخری سالگرہ ہوگی کیونکہ ۱۷؍ ستمبر ( وزیر اعظم کی سالگرہ) کے بعد ملک میں بہت بڑا سیاسی زلزلہ آنے والا ہے۔

August 21, 2026, 11:38 AM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK