• Sun, 13 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

facebook

حکومت ہند کے حکم کے باوجود میٹا بچوں کیساتھ زیادتی والے اشتہار چلا رہا ہے: رپورٹ

ایک رپورٹ کے مطابق حکومت ہند کے حکم کے باوجود میٹا بچوں کے ساتھ زیادتی والے اشتہار چلارہی ہے، اس کے خلاف مہم چلانے والوں کے مطابق امریکی ٹیک کمپنی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اب بھی درجنوں ایسے اشتہار موجود ہیں۔

September 10, 2026, 9:41 PM IST

آسٹریلیا: صارفین کو بڑی ٹیک کمپنیوں کے الگورتھمز سے الگ ہونے کی سہولت دی جائے گی

اس مسودہ تجویز کے تحت، ایکس، انسٹاگرام اور فیس بک سمیت دیگر پلیٹ فارمز کیلئے لازم ہوگا کہ وہ آسٹریلوی صارفین کو پاپ اپ پرامپٹس کے ذریعے ذاتی نوعیت کے تجویز کردہ مواد کے الگورتھمز کو بند کرنے کی سہولت فراہم کریں۔ آسٹریلیائی وزیرِ مواصلات انیکا ویلز نے کہا کہ ان قوانین کا مقصد غیر قانونی مواد کے پھیلاؤ کو روکنا اور نوعمر صارفین کیلئے نقصان دہ مواد تک رسائی کو کم کرنا ہے۔

September 08, 2026, 6:22 PM IST

سوشل میڈیا لت معاملہ میں میٹا کا ۶۸ء۱۶؍ ارب ڈالر کے تصفیے پر اتفاق: رپورٹ

میٹا نے امریکی ریاستوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ممکنہ نقصانات اور نوجوانوں کو پلیٹ فارمز کا عادی بنانے کے الزامات سے متعلق مقدمے کو ختم کرنے کے لیے ۶۸ء۱۶؍ ارب ڈالر تک کے تصفیے پر اتفاق کیا ہے۔ معاہدے کے تحت فیس بک اور انسٹاگرام پر نوعمر صارفین کے تحفظ کیلئے استعمال کی مدت، رات کے اوقات میں رسائی اور نامناسب مواد سمیت متعدد معاملات میں نئی پابندیاں اور حفاظتی اقدامات متعارف کرائے جائیں گے۔

August 26, 2026, 8:23 PM IST

کیلیفورنیا: مارک زکربرگ کی بیوی پریسلا چن کے ذریعے قائم کردہ اسکول بند کردیا گیا

جب اسکول کے بورڈ کو معلوم پڑا کہ سی زیڈ آئی تعلیمی سال ۲۶-۲۰۲۵ء کے بعد اس کی فنڈنگ جاری نہیں رکھے گا، تو بورڈ نے اپریل ۲۰۲۵ء میں متفقہ طور پر اسکول کو بند کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ چن نے ۲۰۲۳ء تک بورڈ کی چیئرپرسن کے طور پر خدمات انجام دیں اور انہوں نے پہلے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا تھا کہ تعلیمی نتائج ان کی امیدوں کے مطابق نہیں رہے۔

August 25, 2026, 7:47 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK