• Thu, 19 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

faridabad

فریدآباد: شادی سے چند ہفتے قبل جیل میں مسلم نوجوان کی موت

فرید آباد جیل میں شادی سے محض پندرہ روز قبل ۲۲؍ سالہ نوجوان ریحان علی کی مشکوک موت کے بعد اہلِ خانہ نے پولیس پر حراستی تشدد، بھتہ خوری اور سنگین غفلت کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ امروہہ کے رہائشی خاندان کا دعویٰ ہے کہ ڈکیتی کے مبینہ مقدمے میں گرفتاری کے بعد ریحان کو بجلی کے جھٹکے اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ خاندان سے ۸ء۱۸؍ لاکھ روپے بھی وصول کئے گئے۔ اہلِ خانہ نے جسم پر جلنے اور زخموں کے نشانات کا حوالہ دیتے ہوئے واقعے کی منصفانہ تحقیقات اور ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

November 19, 2026, 6:24 PM IST

اقلیتی ملازمین کو نشانہ بنانےکے معاملے میں کشمیری پنڈت کارکن راکیش ہنڈو گرفتار

کشمیری پنڈت کارکن راکیش ہنڈو، جنہیں بنٹی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کو جموں و کشمیر پولیس نے وادیِ کشمیر میں اقلیتی ملازمین اور مہاجر مزدوروں کو نشانہ بنانے والے عسکریت پسند دھمکی آمیز پوسٹرز کی مبینہ گردش کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کر لیا ہے۔ ہنڈو کو ۱۷؍ اکتوبر کو بارہمولہ پولیس کی ایک ٹیم نے ہریانہ کے فرید آباد میں واقع ان کی رہائش گاہ سے مقامی پولیس کے تعاون سے گرفتار کیا، جس کے بعد انہیں کشمیر لایا گیا۔

October 27, 2026, 6:07 PM IST

کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، بھیواڑی میں ۸؍ ہلاک، فرید آباد میں ۴۲؍ زخمی

۱۰؍ کی حالت نازک، بلاسٹ اس قدر شدید تھا کہ ۵۰؍ میٹر اونچی لپٹیں اٹھیں، آگ سڑک تک پہنچی، کئی گاڑیاں بھی جل گئیں۔

February 17, 2026, 12:23 PM IST

دہلی کار دھماکہ: ہلاکتوں کی تعداد ۱۳، تحقیقات جاری، ملک بھر میں ہائی الرٹ

لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ہونے والے ایک کار دھماکے میں ۱۳؍ افراد جاں بحق ہوگئے۔ حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ دھماکے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی۔ پولیس اور فورنسک ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں، اور ممکنہ طور پر اس کا تعلق فرید آباد کے دہشت گردی ماڈیول سے جوڑا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد دہلی سمیت کئی ریاستوں میں سیکوریٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ وزیر داخلہ امیت شاہ نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر حکومت سے جواب دہی کے مطالبات بھی تیز ہو گئے ہیں۔

November 11, 2025, 2:23 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK