EPAPER
برطانوی فلسطینی سرجن غسان ابوستہ کو فرانس میں داخل ہونے سے روکا گیا۔ انہیں ایک سینیٹ میں تقریرکرنے کیلئے فرانس مدعو کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ جرمنی حکومت نے بھی ابوستہ کے جرمنی میں داخلےپر پابندی عائد کی تھی۔
May 04, 2024, 9:09 PM IST
اقوام متحدہ (یو این) کی ایجنسی ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو پی ایف ) نے متنبہ کیا ہے کہ سوڈان دنیا کا غذائی بحران سے متاثر سب سے بڑا ملک بننے کے دہانے پر ہے اور الفاشر میں تصادم میں اضافہ وہاں انسانی امداد کی رسائی میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ خیال رہے کہ جنگ کے نتیجے میں اب تک ۱۶؍ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد غذائی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔
May 04, 2024, 3:42 PM IST
اقوام متحدہ کی فوڈ ایجنسی فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن (ایف اے او) نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عالمی سطح پر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے جن میں گوشت اور تیل قابل ذکر ہیں۔ علاوہ ازیں، یورپی یونین میں گیہوں کی کم پیداوار درج کی گئی ہے۔
May 04, 2024, 2:54 PM IST
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی ) میں عرب ریاستوں کے علاقائی بیورو کے ڈائریکٹرعبداللہ الدرداری نے کہا کہ ہم نے جنگ عظیم دوم کے بعد سے اب تک غزہ میں ایسی تباہی کبھی نہیں دیکھی۔ ان کے مطابق جنگ کے بعد محصور خطے کی تعمیر نو کیلئے ۴۵؍ تا ۵۰؍بلین ڈالر کی رقم خرچ ہو سکتی ہے۔
May 03, 2024, 3:13 PM IST