EPAPER
ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی نے عالمی توانائی منڈیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگی دباؤ جاری رہا تو تیل کی قیمتیں ۲۰۰؍ ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر سکتی ہیں۔ ادھر امریکی فوجی کارروائیوں پر صرف دس دن میں ۱۰؍ بلین ڈالر خرچ ہو چکے ہیں جبکہ یورپ میں گیس کی قیمتیں ۵ء۲۸؍ فیصد بڑھ گئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایران جنگ عالمی معیشت، توانائی سپلائی اور مہنگائی کے لیے ایک بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔
March 10, 2026, 4:42 PM IST
وہائٹ ہاؤس نے جمعرات کو کہا کہ ایرانی حکام نے کئی ہفتوں سے جاری احتجاجات کے دوران۸۰۰؍ طے شدہ سزائے موت کو ’روک دیا‘ ہے، اور ساتھ ہی بتایا کہ واشنگٹن صورتِ حال پر ’قریب سے نظر رکھے ہوئے‘ ہے۔ ترکی نے ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت کی سخت مخالفت کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ تہران اپنے داخلی مسائل خود حل کرے۔ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ خطے میں کشیدگی بڑھانے کے بجائے سفارت کاری اور مذاکرات ہی واحد مؤثر راستہ ہیں۔
January 16, 2026, 12:34 PM IST
ہندوستان نے جی ۲۰؍ ممالک سے عالمی اقتصادی ترقی کے معیارات پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ معیارات کی وجہ سے ایک بڑی آبادی وسائل سے محروم ہو گئی ہے اور اس کے لیے تہذیبی اقدار پر مبنی عالمی روایتی نالج فنڈ تشکیل دیا جانا چاہیے۔
November 22, 2025, 7:07 PM IST
امریکی ٹیک ارب پتی ایلون مسک نے واشنگٹن میں یو ایس سعودی انویسٹمنٹ فورم کے دوران کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت اور روبوٹ مستقبل میں غربت کا خاتمہ کر دیں گے اور اگلے ۱۰؍ سے ۲۰؍ سال میں ’’کام اختیاری‘‘ ہو جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلسل ترقی کرتے اے آئی اور روبوٹکس ایک ایسا معاشی نظام پیدا کریں گے جہاں کرنسی کی اہمیت ختم ہو جائے گی۔مسک کے بیان پرسوشل میڈیا صارفین کا شدید ردعمل ۔
November 20, 2025, 7:05 PM IST
