• Thu, 05 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

iit bombay

کیو ایس ایشیاء رینکنگز ۲۰۲۷ءمیں شامل ۷۱ فیصد ہندوستانی یونیورسٹیاں تنزلی کا شکار

رینکنگز میں شامل ہندوستان کی تمام ۶ سرفہرست یونیورسٹیوں نے اپنا مقام گنوایا ہے۔ آئی آئی ٹی دہلی اب بھی بہترین پوزیشن پر موجود ہندوستانی ادارہ ہے، لیکن یہ ۵۹ ویں مقام سے گر کر ۶۶ ویں مقام پر آ گیا ہے۔ کچھ ہندوستانی اداروں نے بہتری دکھائی ہے۔ چندی گڑھ یونیورسٹی کچھ مقام کی بہتری کے ساتھ ۱۰۴ ویں نمبر پر آ گئی ہے جو اب تک اس کی بہترین رینکنگ ہے۔ لولی پروفیشنل یونیورسٹی ۱۸۷ ویں سے چھلانگ لگا کر ۱۵۴ ویں درجے پر پہنچ گئی۔

November 04, 2026, 5:48 PM IST

آئی آئی ٹی بامبے، ساحل واکوڑے کی موت: تنظیموں کا ڈائریکٹر کے استعفے کا مطالبہ

آئی آئی ٹی بامبے کے دلت طالب علم ساحل واکوڑے کی موت کے معاملے میں ادارے کی انتظامیہ کے طرزِ عمل پر سوال اٹھاتے ہوئے ملک بھر کی ۸۴؍ تنظیموں نے ڈائریکٹر پروفیسر شیریش کیدارے کو کھلا خط لکھ کر ان کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں الزام لگایا گیا ہے کہ طالب علم کی موت کے چند گھنٹوں کے اندر اسے امتحان میں نقل کرنے والا قرار دینے والا بیان جاری کرکے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا، ذات پات پر مبنی امتیاز کی شکایت کا سامنا کرنے والے پروفیسر کی حمایت کی گئی اور امتحان گاہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منتخب انداز میں میڈیا تک پہنچائی گئی۔

October 27, 2026, 3:10 PM IST

آئی آئی ٹی بامبے: حراست میں لئے گئے افراد پر پولیس بدسلوکی کے الزامات

آئی آئی ٹی بامبے کے طالب علم ساحل واکوڑے کی خودکشی کے معاملے میں انصاف اور تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے اتوار کو ممبئی کے دادر میں واقع چیتیہ بھومی پر کینڈل مارچ کرنے والے کم از کم ۲۰؍ افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاج کے لیے اجازت نہیں لی گئی تھی، جب کہ مظاہرین نے پولیس پر طاقت کے استعمال اور خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ساحل کے اہلِ خانہ کا الزام ہے کہ ادارے میں ان کے ساتھ ذات پات کی بنیاد پر امتیاز برتا گیا تھا، تاہم آئی آئی ٹی بامبے نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ طالب علم کی موت کے معاملے میں پولیس نے ایک پروفیسر اور دیگر افراد کے خلاف خودکشی پر اکسانے اور ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

October 26, 2026, 4:23 PM IST

آئی آئی ٹی بامبے کے بعد آئی سی ٹی کے طالب علم کی خودکشی

ماٹونگا کے انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹیکنالوجی میں کیمیکل انجینئر نگ کے دوسرےسال میں زیرتعلیم سدھیش پاٹل نے ہاسٹل کے کمرے میں خودکشی کرلی، ڈپریشن کا علاج جاری تھا، منگل کو اپنے ڈاکٹر سے زندگی ختم کرنے کے بارے میں بات بھی کی تھی۔

October 22, 2026, 11:51 AM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK