• Fri, 30 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

indian films

’دھرندھر‘ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم، ’جوان‘، ’پشپا‘ سے کم ٹکٹیں فروخت

رنویر سنگھ کی ’’دھرندھر‘‘ نے ہندی سنیما کے باکس آفس پر ایک تاریخ ساز مقام حاصل کیا ہے اور ’’پشپا ۲‘‘ اور ’’جوان‘‘ جیسی بڑی بلاک بسٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فلم نے گھریلو باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کی ہے مگر ٹکٹوں کی فروخت یا فٹ فال (فلم دیکھنے کیلئے لوگوں کی آنے والی تعداد) اب بھی ’’پشپا ۲‘‘ اور ’’جوان‘‘ کے مقابلے میں کم ہے۔

January 29, 2026, 9:13 PM IST

ایس ایس راجا مولی کی ’’وارانسی‘‘ کی مبہم ہورڈنگز، ریلیز تاریخ کا شور

ایس ایس راجامولی کی نئی فلم ’’وارانسی‘‘ کے حوالے سے وارانسی شہر میں بے نام ہورڈنگز نے سوشل میڈیا اور شائقین میں ۷؍ اپریل ۲۰۲۷ء کو ریلیز ہونے کی افواہوں کو بھڑکا دیا ہے۔ اگرچہ اعلان اب تک نہیں ہوا ہے۔ اس فلم میں مہیش بابو، پرینکا چوپڑا جونس اور پرتھوی راج سوکمارن مرکزی کردار میں ہیں۔

January 29, 2026, 8:49 PM IST

امتیاز علی اور دلجیت دوسانجھ کی بلاعنوان فلم کی ریلیز تاریخ تبدیل

ہدایتکار امتیاز علی کی دلجیت دوسانجھ اور شروری کے ساتھ آنے والی نئی فلم کی ریلیز مؤخر کر دی گئی ہے۔ تازہ اعلان کے مطابق اب یہ فلم ۱۲؍ جون ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

January 29, 2026, 8:03 PM IST

سندیپ ریڈی وانگا اور پربھاس کی ’’اسپرٹ‘‘ ۲۰۲۷ء میں ریلیز ہوگی

ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا کی منتظر فلم ’’اسپرٹ‘‘، جس میں پربھاس اورترپتی ڈمری مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، کا ریلیز ڈیٹ باضابطہ طور پر ۵؍ مارچ ۲۰۲۷ء قرار دیا گیا ہے۔ یہ اعلان سوشل میڈیا اور آفیشل پوسٹر کے ذریعے کیا گیا، جس نے فلمی شائقین میں جوش و خروش بڑھا دیا ہے۔

January 17, 2026, 8:06 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK