Inquilab Logo

indian parliament

پارلیمنٹ: سیشن کے دوران ۲؍ افراد سیکوریٹی توڑ کر داخل، ہاؤس میں افراتفری

ہندوستانی پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں لوک سبھا کی کارروائی کے دوران آج ۲؍ افراد ایوان میں کنستر لے کر داخل ہوئے اور زرد دھواں چھوڑ دیا جس کے سبب پارلیمنٹ میں افراتفری مچ گئی۔ لوک سبھا کی کارروائی فوری طور پر ملتوی کردی گئی۔ پولیس نے اس معاملے میں ۲؍ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

December 13, 2023, 3:33 PM IST

خواتین ریزرویشن بل خواتین کو مزید طاقت دے گا: وزیر اعظم نریندر مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے لوک سبھا کی کارروائی کےآغاز میں خواتین ریزرویشن بل پر مکمل تعاون کیلئے تمام ممبران پارلیمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس بل کا نفاذ ہندوستان کے پارلیمانی سفر میں ایک سنہرا لمحہ ہے، یہ بل ملک بھر میں خواتین کی طاقت کو توانائی فراہم کرے گا اور انہیں مزید ذمہ داریاں سنبھالنے کے قابل بنائےگا

September 21, 2023, 12:54 PM IST

راہل گاندھی اور پرشانت کشور سمیت ۱۵۰؍ سے زائد اہم شخصیات کی جاسوسی کا انکشاف

اپوزیشن شدید برہم، حکومت سے جواب طلب، پارلیمنٹ میں احتجاج،پہلا ہی دن ہنگامہ خیز، کارروائی کئی بار ملتوی، سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرنے والی سپریم کورٹ کی خاتون اسٹاف بھی نشانے پر تھی

July 20, 2021, 7:46 AM IST

مودی جی مسائل پر کبھی بات نہیں کرتے:راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جتنا چاہیں بولتے ہیں اور کچھ بھی کہہ دیتے ہیں لیکن مسائل پر کبھی ایک لفظ ان کے منہ سے نہیں نکلتا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے صدر کی تقریرپر شکریہ کی تحریک پر بحث کا جواب دینے کے بعد راہل نے پارلیمنٹ کے احاطے میں میڈیا کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ وزیراعظم نے ڈیڑھ گھنٹے تک تقریر کی لیکن ملک کے نوجوانوں کا اصل مسئلہ بے روزگاری پر ایک لفظ بھی نہیں کہا۔

February 06, 2020, 4:22 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK