EPAPER
نجی ایئر لائنس کمپنی انڈیگو کی پروازوں میں تاخیر یا پروازیں منسوخ ہونے کا سلسلہ ابھی دو دن مزید جاری رہ سکتا ہے۔ نجی ایئر لائنس کمپنی انڈیگو کی پروازوں میں تاخیر یا پروازیں منسوخ ہونے کا سلسلہ ابھی دو دن مزید جاری رہ سکتا ہے۔ ایئر لائنز نے بدھ کی شام میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا کہ پچھلے دو دن سے مختلف وجوہات کی بنا پر اس کی پروازوں میں تعطل پیش آ رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کے لیے ’’شیڈول میں کنٹرول شدہ تبدیلیاں‘‘ کی جا رہی ہیں جو اگلے۴۸؍ گھنٹے تک یعنی جمعہ کی شام تک جاری رہیں گی۔ اس سے مسافروں کو پریشانی ہو سکتی ہے، لیکن ایئر لائنز کو اپنے آپریشن کو معمول پر لانے اور وقت پر کرنے میں مدد ملے گی۔ ایئر لائن نے کہا کہ متاثرہ مسافروں کے لیے متبادل پروازوں کا انتظام کیا جا رہا ہے یا رقم کی واپسی کا اختیار دیا جا رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بدھ کی شام تک ملک بھر میں انڈیگو کی ۶۰؍ سے زیادہ پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں اور تقریباً اتنی ہی پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔انڈیگو نے تاخیر کے لیے تکنیکی خرابیوں، سردیوں کے موسم میں شیڈول میں تبدیلی اور عملے کے روسٹر سے متعلق ضوابط میں تبدیلی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ انڈیگو نے سردیوں کے شیڈول میں اپنی پروازوں کی تعداد میں کافی اضافہ کیا ہے۔ بیڑے میں طیاروں کی تعداد بھی بڑھی ہے، لیکن اس تناسب سے عملے کے اراکین کی تعداد نہیں بڑھی ہے۔ اس کے علاوہ، روسٹر سے متعلق ضوابط میں تبدیلی سے بھی دشواری پیش آئی ہے۔ اس سے پہلے منگل دیر شام کو ٹاٹا گروپ کی ایئر انڈیا نے کسی تیسرے فریق کے سسٹم میں خرابی کی وجہ سے مختلف ہوائی اڈوں پر اس کے اور دیگر ایئر لائن کمپنیوں کے چیک ان سسٹم کے متاثر ہونے کی اطلاع دی تھی جس کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر ہوئی تھی تاہم بعد میں یہ مسئلہ حل کر لیا گیا تھا۔ پچھلے مہینے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اے ٹی سی (ایئر ٹریفک کنٹرول) کے سسٹم میں خرابی کی وجہ سے بڑی تعداد میں پروازوں میں تاخیر ہوئی تھی جس کی تحقیقات اب بھی جاری ہیں۔
December 03, 2025, 9:30 PM IST
ہندوستان واپسی سے قبل، سعودی عرب میں ہندوستانی قونصل خانے نے شعیب کو مسجد نبوی کا دورہ کرایا، جہاں انہوں نے الروضۃ الشریفہ پر نماز ادا کی اور جنت البقیع میں اپنے والدین کی قبروں کی زیارت کی۔
December 02, 2025, 10:26 PM IST
دنیا بھر کی ایئر لائنز نے ہفتے کے اختتام سے قبل بڑے پیمانے پر اپنی پروازیں منسوخ کردیں۔ اسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ گزشتہ ماہ ۳۰؍ اکتوبر کو امریکی طیارے جیٹ بلیو کی دورانِ پرواز رفتار میں کمی واقع ہوگئی تھی۔
December 01, 2025, 3:48 PM IST
اے ۳۲۰؍ زمرے کے طیاروں پر فلائٹ کنٹرول سے متعلق سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کا کام انڈیگو نے مکمل کر لیا ہے جبکہ ایئر انڈیا نے بھی ہفتہ کی دیر رات۹۰؍فیصد کام مکمل ہونے کی اطلاع دی ہے۔
November 30, 2025, 7:20 PM IST
