Inquilab Logo Happiest Places to Work

international n

آبنائے ہرمز کے لیے قانونی نظام کا بل تیار ہے: سینئر ایرانی قانون ساز

ایک سینئر ایرانی قانون ساز نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قانونی نظام سے متعلق پارلیمانی بل تیار ہے اور قانون ساز ادارے کے دوبارہ کام شروع کرتے ہی اسے ’’ڈیٹرنٹ لا‘‘کے طور پر منظور کر لیا جائے گا۔

May 09, 2026, 9:40 PM IST

آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی مہینوں جاری رہے، تب بھی ایران کو فرق نہیں پڑےگا

ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی میزائل صلاحیتیں ”زیادہ تر ختم“ ہو چکی ہیں۔ اس کے برعکس، سی آئی اے کا تخمینہ بتاتا ہے کہ تہران اپنی زیادہ تر زیرِ زمین اسٹوریج کی سہولیات کو دوبارہ کھولنے، تباہ شدہ میزائل سسٹم کی مرمت اور ان ہتھیاروں کی اسمبلی مکمل کرنے میں کامیاب رہا ہے جو تنازع شروع ہونے سے پہلے تکمیل کے قریب تھے۔

May 09, 2026, 8:06 PM IST

سماجوادی پارٹی کا یوپی الیکشن کے دوران گنتی مراکز کی لائیو اسٹریمنگ کا مطالبہ

ڈمپل یادو نے جمعہ کو کہا کہ ”سماجوادی پارٹی کا مطالبہ ہے کہ اگلے سال جب اتر پردیش میں انتخابات ہوگے تو گنتی مراکز کی لائیو فوٹیج شیئر کی جائے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ ”ٹیکنالوجی کے لحاظ سے ’لائیو‘ جانا اب کوئی نئی بات نہیں رہی ہے۔ بی جے پی تو خود کو ٹیکنالوجی میں ترقی یافتہ کہتی ہے۔“

May 09, 2026, 7:37 PM IST

گلوبل صمود فلوٹیلا کے دو کارکنوں کو اسرائیل جلد رہا کرے گا

فلسطینیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی اسرائیلی تنظیم عدلہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے دو زیر حراست کارکنوں، برازیلی شہری تھیاگو ایویلا اور فلسطینی نژاد ہسپانوی کارکن سیف ابو کشک کو رہا کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ تنظیم کے مطابق دونوں کارکنوں کو رہائی کے بعد امیگریشن حکام کے حوالے کیا جائے گا جہاں انہیں ملک بدری تک حراست میں رکھا جائے گا۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیلی عدالت نے ان کی حراست میں توسیع کے خلاف دائر اپیل مسترد کر دی۔ دونوں کارکن غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے مشن میں شامل تھے۔

May 09, 2026, 6:48 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK