• Wed, 28 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

japan

جاپان: نوجوانوں کا بزرگوں کے ساتھ بچپن کا کھیل، دو نسلوں کو قریب لانے کی کوشش

جاپان کے شہر اکاشی میں ہائی اسکول کے طلبہ نے بزرگ شہریوں کے ساتھ روایتی کھیل کھیل کر نسلوں کے درمیان فاصلے کم کرنے کی کوشش کی۔ اکاشی کمرشیل ہائی اسکول کے شعبۂ فلاح و بہبود کے طلبہ نے مقامی فلاحی ادارے کے تعاون سے ’’فوریائے ماتسوری‘‘ یعنی میل جول کا میلہ منعقد کیا، جہاں بچپن کے روایتی کھیلوں نے نوجوانوں اور بزرگوں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع دیا۔ اس سرگرمی کا مقصد محض تفریح نہیں، بلکہ بزرگ شہریوں کے ساتھ رابطہ بڑھانا اور طلبہ کو عملی طور پر فلاحی خدمت کا تجربہ فراہم کرنا بھی تھا۔

October 24, 2026, 6:20 PM IST

ٹوکیو: فلسطینی نژاد امریکی کامیڈین سیمی عبید کو جاپان میں۲۴؍ گھنٹے تنہا رکھا گیا

سیمی عبید کا کہنا ہے کہ جاپانی امیگریشن حکام نے انہیں تقریباً ۲۴؍  گھنٹے ایک کمرے میں تنہا رکھنے کے بعد امریکہ واپس بھیج دیا۔ وہ ٹوکیو میں اسٹینڈ اَپ کامیڈی کے دو پروگرام کرنے پہنچے تھے، لیکن حکام نے بتایا کہ ان کے پاس تفریحی فنکار کے طور پر کام کرنے کا مطلوبہ ویزا نہیں تھا۔ کامیڈین نے ویزا کے معاملے میں اپنی غلطی تسلیم کی، تاہم یہ سوال بھی اٹھایا کہ ان کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا گیا۔ جاپانی حکام کی جانب سے واقعے پر کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔

October 24, 2026, 6:03 PM IST

جاپان: ۲۴؍ گھنٹہ، ۲۰۰؍ صفحات کا ناول، ۱۶؍ ادیبوں کی مشترکہ تخلیق

کیوٹو سے ماتسوئے تک ریل کا سفر ادبی تجربہ بن گیا، فرانس اور جاپان کے ۱۶؍ معروف مصنفین نے ۲۴؍ گھنٹوں سے بھی کم وقت میں ایک مکمل ناول لکھنے کی کوشش کی۔ ہر ادیب کو ایک کردار کی سوانح اور کہانی کا ایک باب دیا گیا، تاکہ الگ الگ لکھے گئے حصے مختصر کہانیوں کا مجموعہ بننے کے بجائے ایک مربوط ناول کی شکل اختیار کریں۔

October 23, 2026, 7:17 PM IST

ہندوستان میں کیسيو کی اینالاگ جی شاک گھڑیوں کا رجحان

جاپانی گھڑی ساز کمپنی کیسيو نے ہندوستان میں بدلتے ہوئے فیشن رجحانات اور نوجوان صارفین کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے روایتی سوئیوں والی گھڑیوں پر توجہ بڑھا دی ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت کمپنی نے اپنی مشہور جی شاک گھڑیوں کی نئی ۲۵۰۰؍ سیریز ہندوستانی بازار میں متعارف کرائی ہے۔

October 23, 2026, 4:42 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK