ہندوستانی سینئر ویمن نیشنل ٹیم ہفتہ کو پرتھ کے ریکٹنگولر اسٹیڈیم میں اے ایف سی ویمن ایشین کپ ۲۰۲۶ء کے اپنے دوسرے گروپ سی مقابلے میں طاقتور جاپانی ٹیم کے مدمقابل ہوگی۔
EPAPER
Updated: March 06, 2026, 8:11 PM IST | New Delhi
ہندوستانی سینئر ویمن نیشنل ٹیم ہفتہ کو پرتھ کے ریکٹنگولر اسٹیڈیم میں اے ایف سی ویمن ایشین کپ ۲۰۲۶ء کے اپنے دوسرے گروپ سی مقابلے میں طاقتور جاپانی ٹیم کے مدمقابل ہوگی۔
پہلے میچ میں ویتنام کے خلاف ۱۔۲؍گول سے شکست کے باوجود ہندوستان اس وقت گروپ میں تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ جاپان نے اپنے پہلے میچ میں چینی تائی پے کو ۰۔۲؍گول سے ہرا کر برتری حاصل کی تھی۔ تاریخی طور پر، فیفا رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر موجود جاپان کو ہندوستانی ٹیم (۶۷؍ویں رینک) پر واضح سبقت حاصل ہے، جس نے گزشتہ تینوں مقابلوں میں ہندوستان کو شکست دی ہے۔
ہندوستانی ٹیم کی ہیڈ کوچ امیلیا والورڈے کے لیے کھلاڑیوں کو ویتنام کے خلاف جسمانی طور پر تھکا دینے والے میچ کے بعد دوبارہ مکمل فٹنیس میں لانا اولین ترجیح ہے۔ والورڈے نے کہا کہ ’’ہم جانتے ہیں کہ جاپان ایک ایسی ٹیم ہے جو گیند پر قبضہ برقرار رکھنا اور کھیل پر دباؤ بنانا پسند کرتی ہے، لیکن ہمیں اپنی حکمتِ عملی تیار کرنی ہوگی۔ ہمیں امید ہے کہ ہم ایک بار پھر ویسا ہی سخت مقابلہ کریں گے جیسا ہم نے گزشتہ بدھ کو کیا تھا۔‘‘
ہندوستانی مڈفیلڈر سنگیتا باسفور نے عزم ظاہر کیا کہ ٹیم نے ویتنام کے خلاف ہونے والی غلطیوں کا تجزیہ کر لیا ہے اور وہ جاپان کے خلاف بہتر کارکردگی کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ دوسری جانب جاپان کے ہیڈ کوچ نیلز نیلسن نے محتاط اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک مضبوط جذبے کی حامل ٹیم ہے اور انہیں دباؤ میں لانے کے لیے ہمیں ہر گیند کے لیے لڑنا ہوگا۔
آئی سی سی نے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ فائنل کے لیے افسران کے ناموں کا اعلان کیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعہ کے روز سابق چیمپئن ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اتوار کو احمد آباد میں ہونے والے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے فائنل مقابلے کے لیے افسران کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ہندوستان کی جیت میں کئی کھلاڑیوں کا مشترکہ کردار
آئی سی سی کے مطابق، انگلش جوڑی رچرڈ الینگورتھ اور ایلکس وارف آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔ الینگورتھ مسلسل دوسرے مینز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ فائنل میں ذمہ داری نبھائیں گے، اس سے قبل وہ ۲۰۲۴ء کے فائنل میں کرس گیفنی کے ساتھ امپائرنگ کر چکے ہیں۔ الینگورتھ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ ۲۰۲۳ء کے فائنل اور آئی سی سی مینز چیمپئن ٹرافی ۲۰۲۵ء کے فائنل میں بھی امپائر رہ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:’’رامائن پارٹ ٹو‘‘ کی شوٹنگ شروع
ان کے ساتھ ان کے ہم وطن ایلکس وارف ہوں گے، جو اپنے پہلے سینئر آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل کی نگرانی کریں گے۔ گزشتہ سال ایمریٹس آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل ہونے سے پہلے، وارف آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ ۲۰۲۲ء اور آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ ۲۰۲۳ء میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔