EPAPER
پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے دہلی میں اپنے کنسرٹ کے دوران ان ناقدین کو جواب دیا جنہوں نے NEET پیپر لیک کے خلاف طلبہ کے احتجاج میں ان کی عدم شرکت پر سوال اٹھائے تھے۔ انہوں نے اپنی فلم ’ستلج‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس فلم کے لیے طویل جدوجہد کی گئی ہے اور کسی کو پنجابیوں کو لڑنا سکھانے کی ضرورت نہیں۔ ان کے بیان کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دپکے نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرکے اختلاف پر افسوس ظاہر کیا اور دلجیت سے معاملہ ختم کرنے کی اپیل کی۔
October 31, 2026, 7:02 PM IST
دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹس میں موسیقی کے ساتھ پنجابی ثقافت، شائقین سے ان کا بے تکلف انداز اور سماجی موضوعات پر اظہارِ خیال بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔ دہلی میں ان کے نئے دورے کی پہلی شام بھی انہی رنگوں سے سجی رہی۔
October 31, 2026, 4:16 PM IST
آئی آئی ٹی بامبے کے دلت طالب علم ساحل واکوڑے کی موت کے معاملے میں ادارے کی انتظامیہ کے طرزِ عمل پر سوال اٹھاتے ہوئے ملک بھر کی ۸۴؍ تنظیموں نے ڈائریکٹر پروفیسر شیریش کیدارے کو کھلا خط لکھ کر ان کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں الزام لگایا گیا ہے کہ طالب علم کی موت کے چند گھنٹوں کے اندر اسے امتحان میں نقل کرنے والا قرار دینے والا بیان جاری کرکے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا، ذات پات پر مبنی امتیاز کی شکایت کا سامنا کرنے والے پروفیسر کی حمایت کی گئی اور امتحان گاہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منتخب انداز میں میڈیا تک پہنچائی گئی۔
October 27, 2026, 3:10 PM IST
مشہور پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کے مداحوں کے لیے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے۔ دہلی پولیس نے حفاظتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے ۳۰؍ اکتوبر کو قومی دارالحکومت میں ہونے والے ان کے کنسرٹ کو اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
October 22, 2026, 4:36 PM IST
