EPAPER
فلسطینی نیشنل انیشیٹو کے سیکریٹری جنرل مصطفیٰ برغوثی نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیلی فوجی چیک پوائنٹس، چھاپوں اور غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی نقل و حرکت، تعلیم، صحت اور معاشی سرگرمیوں کو شدید متاثر کیا ہے۔
October 22, 2026, 9:45 PM IST
مسجدِ اقصیٰ کے ۱۴؍ دونم پر پھیلے صحنوں میں موجود ۶۰۰؍ سے ۸۰۰؍ زیتون کے درخت مذہبی و تاریخی ورثے کے ساتھ ضرورت مند فلسطینی خاندانوں کے لیے روزگار اور خوراک کا ذریعہ بھی ہیں۔ اسلامی اوقاف کی نگرانی میں زیتون کی فصل کی کٹائی کا کام القدس زکوٰۃ کمیٹی کے ذریعے غریب خاندانوں اور مزدوروں کو دیا جاتا ہے، جب کہ حاصل ہونے والا تیل القدس اور مغربی کنارے کے سیکڑوں مستحق گھرانوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
October 21, 2026, 5:38 PM IST
اسرائیل میں ۲۷؍ اکتوبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے قبل وزیرِ اعظم بنجامن نیتن یاہو نے قومی سلامتی کے ۱۰؍ اصولوں پر مشتمل نیا منصوبہ پیش کیا ہے، جس میں پیشگی فوجی حملوں، سرحدوں پر بفر زونز، انٹیلی جنس کی مضبوطی اور جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری پر زور دیا گیا ہے۔ تاہم، اپوزیشن لیڈر یائر لپیڈ نے اسے ’’سطحی‘‘ اور ’’عجیب و غریب‘‘ قرار دیتے ہوئے طنز کیا کہ بظاہر اسے مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ کے مفت ورژن سے لکھوایا گیا ہے، جب کہ سابق فوجی سربراہ گیڈی ایسن کوٹ نے اسے ’’خالی نعروں سے بھرے ہوئے صفحات‘‘ اور اسرائیل کی سلامتی سے متعلق ’’اسٹریٹجک خلاء‘‘ کا مظہر قرار دیا ہے۔
October 19, 2026, 8:23 PM IST
اقوام متحدہ کے عالمی غذائی پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے مالی وسائل کی قلت کے باعث غزہ میں تقریباً ۵؍ لاکھ افراد کی ماہانہ غذائی امداد ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امداد پانے والوں کی تعداد ۱۶؍ لاکھ سے گھٹا کر ۱۱؍ لاکھ کردی گئی ہے، جبکہ راشن میں بھی کمی کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ کی تقریباً دو تہائی آبادی شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا کررہی ہے اور موسمِ سرما کی آمد سے انسانی بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔
October 19, 2026, 5:05 PM IST
