Inquilab Logo

karachi

پاکستان: مصطفیٰ کمال خلاء میں ہندوستان کی قابل رشک ترقی سے متاثر

متحدہ قومی موومنٹ (پی) کے ممبر مصطفیٰ کمال نے پاکستانی پارلیمنٹ میں ایک مباحثے کے دوران ہندوستان کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ’’ہندوستان آج چاندپر پہنچ گیا ہے۔ وہ روزانہ ترقی کی نئی منازل طے کررہا ہے لیکن ہم آج بھی وہی ہیں۔ آج بھی ہمارے اخبارات میں کیا خبریں آرہی ہیں کہ ایک بچے کراچی کے کھلے ہوئے گٹر میں گر کر مر گیا۔ ‘‘

May 16, 2024, 5:41 PM IST

پاکستان: بلوچستان میں ۷؍ حجاموں کا قتل

پاکستان پولیس اور حکومتی حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں حملہ آوروں نے طلوع فجر سے پہلے ۷؍ حجاموں کو گولی مار دی۔ ان حجاموں کا تعلق پنجاب کے ایک صوبے سے تھا۔ اس واردات کی ذمہ داری اب تک کسی نے بھی نہیں لی۔ پاکستان حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے صوبے میں عسکریت پسندوں کے حملوں پر روک لگا دی ہے جبکہ صوبے میں اب بھی تشدد جاری ہے۔

May 09, 2024, 3:43 PM IST

پاکستان: عمران خان کی پی ٹی آئی کا سنیچر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

جیل میں قید سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی نے ۱۷؍ فروری یعنی سنیچر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ انتخابات میں سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے کے بعد بھی پارٹی کو حاشئے پر لگانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

February 16, 2024, 2:39 PM IST

پاکستان: انتخابات کے دوران موبائل فون خدمات عارضی طور پر معطل

پاکستان کی وزرات داخلہ نے اطلاع دی ہے کہ ملک میں انتخابات کے دوران قانون اور احکام کی بالادستی کو قائم رکھنے اور دہشت گردانہ حملوں کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے موبائل فون خدمات عارضی طور پر معطل کی ہے۔ خیال رہے کہ بلوچستان کے جنوب مغربی قصبے میں ۲؍ بلاسٹ کے نتیجے میں ۲۶؍ افراد کی موت ہوئی ہے۔

February 08, 2024, 4:54 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK