EPAPER
جموں میں یووا راجپوت سبھا، وی ایچ پی اور دیگر ہندو تنظیموں نے شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ اسپتال اور انسٹی ٹیوٹ میں مسلم ڈاکٹروں اور مسلم طلبہ کی تقرری اور داخلوں کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ عقیدت مندوں کے چندوں سے چلنے والے مذہبی ادارے کو ہندو عملہ اور ہندو طلبہ کو ترجیح دینی چاہئے۔
November 14, 2025, 8:44 PM IST
کولکتہ کے اسٹیٹس ٹیکل انسٹی ٹیوٹ میں مسلم مخالف نفرت انگیز تحریر نظر آئی، جس میں ایک دروازے پر مسلم اور کتوں کا داخلہ ممنوع درج کیا گیا، دہلی میں کار دھماکے کے بعد ملک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت میں مزید اضافہ درج کیا گیا ہے۔
November 13, 2025, 9:03 PM IST
کامران اقبال ( ناٹ آؤٹ ۱۳۳؍رن) کی شاندار کارکردگی کی بدولت جموں و کشمیر نے رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ ڈی کے میچ میں دہلی کو ۷؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔
November 11, 2025, 9:47 PM IST
لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ہونے والے ایک کار دھماکے میں ۱۳؍ افراد جاں بحق ہوگئے۔ حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ دھماکے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی۔ پولیس اور فورنسک ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں، اور ممکنہ طور پر اس کا تعلق فرید آباد کے دہشت گردی ماڈیول سے جوڑا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد دہلی سمیت کئی ریاستوں میں سیکوریٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ وزیر داخلہ امیت شاہ نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر حکومت سے جواب دہی کے مطالبات بھی تیز ہو گئے ہیں۔
November 11, 2025, 2:23 PM IST
