Inquilab Logo Happiest Places to Work

جمعۃ الوداع: جامع مسجد کے دروازے بند، میر واعظ نے اقصیٰ مسجد سے تشبیہ دی

Updated: March 14, 2026, 12:02 PM IST | Srinagar

سرینگر میں جمعۃ الوداع پر جامع مسجد کے دروازے بند، میر واعظ نے اقصیٰ مسجدسے تشبیہ دی ،تحریک حریت کے سربراہ اور میر واعظ کشمیر عمر فاروق، جو خطبہ دینے والے تھے، کو ان کے گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔

Photo: PTI.
تصویر: پی ٹی آئی

کشمیر کی تاریخی جامع مسجد سرینگر میں جمعۃ الوداع، رمضان کے آخری جمعے کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔تحریک حریت کے سربراہ اور میر واعظ کشمیر عمر فاروق، جو خطبہ دینے والے تھے، کو ان کے گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔سوشل میڈیا پر، میر واعظ نے اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مسجد کے بند دروازوں کی تصاویر شیئر کیں اور ان پابندیوں کو یروشلم کی مسجد اقصیٰ پر لگنے والی پابندیوں سے تشبیہ دی۔انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا، ’’رمضان کے آخری جمعے کو، جب شہروں اور گاؤں سے دسیوں ہزار لوگ تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نماز اور دعا کے لیے جمع ہوتے ہیں، اس کے دروازے ایک بار پھر ہر طرف سے بند کر دیے گئے ہیں، جس طرح اسرائیل نے رمضان کے دوران مسجد اقصیٰ کے دروازے زبردستی بند کر دیے تھے، ویسا ہی دردناک منظر یہاں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: تاج محل یا کسی بھی محفوظ تاریخی مقام کا نام تبدیل کرنےکی کوئی تجویز نہیں: حکومت

واضح رہے کہ سرینگر کی جامع مسجد میں مسلسل ساتویں سال نماز ادا کرنے سے روکا گیا ہے۔ادھر، جمعۃ الوداع سے قبل سرینگر بھر میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔سرینگر کے ایک رہائشی نے اخبار ’’مکتوب‘‘ کو بتایا، ’’یہ بدقسمتی کی بات ہے، لیکن ہم اس قسم کے ظلم کے عادی ہو چکے ہیں۔‘‘یاد رہے کہ جمعۃ الوداع اسلامی کیلنڈر کا مقدس ترین جمعہ سمجھا جاتا ہے اور اسے فلسطین کی حمایت میں یوم القدس کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔ روایتی طور پر، مرکزی مساجد میں نماز اور متعلقہ اجتماعی تقریبات کے لیے بڑے اجتماعات ہوتے ہیں۔اس سے قبل، جمعرات کو جموں و کشمیر کے مفتی اعظم ناصر الاسلام نے اعلان کیا تھا کہ جمعۃ الوداع اس سال۱۳؍ مارچ کو منایا جائے گا، کیونکہ اگلا جمعہ عید الفطر کے دن ہونے کا اندیشہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK