بہار کے نئے گورنر اور ہندوستانی فوج کے سابق سینئر افسر لیفٹنٹ جنرل (ریٹائرڈ)سید عطا حسنین جمعرات کو پٹنہ پہنچے۔
EPAPER
Updated: March 13, 2026, 3:45 PM IST | Patna
بہار کے نئے گورنر اور ہندوستانی فوج کے سابق سینئر افسر لیفٹنٹ جنرل (ریٹائرڈ)سید عطا حسنین جمعرات کو پٹنہ پہنچے۔
بہار کے نئے گورنر اور ہندوستانی فوج کے سابق سینئر افسر لیفٹنٹ جنرل (ریٹائرڈ)سید عطا حسنین جمعرات کو پٹنہ پہنچے۔ ان کی حلف برداری کی تقریب۱۴؍ مارچ کو لوک بھون میں ہوگی۔ پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عہدے اور رازداری کا حلف دلائیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل سید عطا حسنین ہندوستانی فوج میں اپنی شاندار خدمات اور اسٹریٹجک قیادت کیلئے جانے جاتے ہیں۔ فوج میں طویل خدمات کے دوران وہ کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں اور سیکوریٹی کے معاملات میں ماہر سمجھے جاتے ہیں۔انہوںنے فوجی خدمات پر درجنوں میڈل حاصل کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: تاج محل یا کسی بھی محفوظ تاریخی مقام کا نام تبدیل کرنےکی کوئی تجویز نہیں: حکومت
بہار کے گورنر کے طور پر ان کی تقرری انتظامی اور اسٹریٹجک نقطہ نظر سے کافی اہم ہے۔ مانا جارہاہے کہ ان کے تجربے سے ریاست کو کئی شعبوں میں فائدہ پہنچ سکتا ہے۔سید عطا حسنین نے تقریباً۴۰؍ سال تک ہندوستانی فوج میں خدمات انجام دی ہیں۔ اپنے فوجی کیریئر کے دوران وہ جموں کشمیر میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہےجہاں انہوں نے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کی قیادت کی ۔اپنے دور میں انہوں نے’ہارٹس اینڈ مائنڈس‘یعنی مقامی لوگوں کا اعتماد جیتنے کی پالیسی پر بھی خاصا زور دیا۔ان کی قیادت میں فوج نے کئی سماجی اقدامات شروع کئے، جن میں تعلیم، کھیل اور روزگار سے متعلق پروگرام شامل ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ قومی سلامتی اور اسٹریٹجک معاملات میں مصروف رہے۔ انہیں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی (این ڈی ایم اے) کا ممبر مقرر کیا گیاتھا۔