EPAPER
سنجے دت کی مشہور فلم’’ کھلنائک ‘‘ کے سیکوئل’’ Khalnayak Returns‘‘ کی تیاریوں نے شائقین میں ایک بار پھر جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔ اس حوالے سے اب جیکی شراف نے بھی فلم کی کاسٹ میں شمولیت کی تصدیق کر دی ہے، جس سے پرانی یادیں تازہ ہونے کی توقع ہے۔
May 31, 2026, 7:57 PM IST
بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی مجوزہ فلم ’’کھلنائک ریٹرنز‘‘ ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ اطلاعات کے مطابق سنجے دت نے فلم کی ہدایتکاری کیلئے معروف فلم ساز راجکمار سنتوشی سے رابطہ کیا تھا، تاہم ہدایتکار نے مصروفیات کے باعث یہ پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سنتوشی اس وقت اپنی فلم ’’بٹوارہ ۱۹۴۷ء‘‘ کی تکمیل اور دیگر اسکرپٹس پر کام میں مصروف ہیں۔ اگرچہ انہوں نے فلم کی ہدایتکاری سے معذرت کر لی، تاہم سنجے دت کے وژن اور فلم کے ابتدائی تصور کی تعریف کرتے ہوئے انہیں نیک خواہشات بھی پیش کیں۔
May 29, 2026, 6:53 PM IST
سنجے دت نے باضابطہ طور پر ’’کھلنائک ریٹرنز‘‘ کا اعلان کرتے ہوئے اپنی مشہور فلم ’’کھلنائک‘‘ کے سیکوئل کی پہلی جھلک پیش کر دی ہے۔ اداکار ایک بار پھر بالو بلرام کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کے حقوق سبھاش گھئی کے بینر سے حاصل کیے گئے ہیں اور پروجیکٹ جلد فلور پر جانے کی تیاری میں ہے۔
April 25, 2026, 3:21 PM IST
سبھاش گھئی نے حال ہی میں یہ تصدیق کی ہے کہ ان کی مشہور زمانہ فلم ’’کھل نائک‘‘ کے سیکوئل کی اسکرپٹ مکمل ہوچکی ہے۔ یاد رہے کہ ’’ کھل نائک‘‘ ۱۹۹۴ء میں ریلیز ہوئی تھی۔
May 26, 2025, 3:25 PM IST
