EPAPER
مدھیہ پردیش کے اجین میں ایک سرکاری اسکول میں کچھ نو مسلم طلبہ کو مبینہ طور پر فرقہ وارانہ جملے کہتے ہوئے انہیں پاکستان جانے کو کہااور انہیں دہشت گرد بتایا ۔ اس واقعے کے بعد سے بچوں کے والدین نے سخت برہمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس معاملے میں مقامی انتظامیہ سے شکایت کی ہے اور ٹیچر کی فوری بر طرفی کا مطالبہ کیا ہے ، فی الحال اس معاملے کی تفتیش جاری ہے۔
October 17, 2026, 6:55 PM IST
مدھیہ پردیش کے ضلع سیونی کے سرکاری اسپتال کے خصوصی نوزائیدہ نگہداشت یونٹ میں چھ ماہ کے دوران ۸۰؍ بچوں کی موت کا معاملہ سامنے آنے کے بعد علاج کے انتظامات پر سوالات اٹھے ہیں۔ اہلِ خانہ نے بروقت طبی امداد نہ ملنے کی شکایت کی، جب کہ مقامی بی جے پی رکن اسمبلی دنیش رائے منمن نے رات میں ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کا الزام لگاتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اسپتال انتظامیہ نے اموات کی وجہ قبل از وقت پیدائش، کم وزن اور سنگین طبی پیچیدگیوں کو قرار دیا۔ پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم رپورٹ پیش کرچکی ہے، جس کے بعد یونٹ کا انچارج تبدیل کرکے طبی انتظامات میں بہتری کی سفارشات کی گئی ہیں۔
October 14, 2026, 8:29 PM IST
مدھیہ پردیش کے ضلع راج گڑھ میں آٹھ ماہ تک اجنار ندی سے ٹنوں کچرا نکالنے والے ماحولیاتی کارکن بٹو تباہی کو اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب ندی میں دوبارہ پلاسٹک کی تھیلیاں اور دیگر فضلہ جمع ہوگیا۔ تاہم، انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور ایک بار پھر ندی میں اتر کر صفائی شروع کردی۔
October 14, 2026, 2:40 PM IST
مدھیہ پردیش حکومت پر شدید تنقید، بیماریوںسے نپٹنےمیں ناکام قراردیا۔
October 02, 2026, 12:25 PM IST
