Inquilab Logo

malikarjun kharge

بینک اکاؤنٹس منجمد کرنا پارٹی کو مالی طور پر معذورکرنے کی کوشش ہے: کانگریس

کانگریس نے بی جے پی کے اقتدار والی مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنا لوک سبھا انتخابات سے قبل اسے مالی طورپر معذور کرنے کے مترادف ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اس معاملے میں ملک کے اہم اداروں کی خاموشی یہ ثابت کرتی ہے کہ ملک میں جموریت ختم ہوگئی ہے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ اس کارروائی نے نہ صرف کانگریس بلکہ جمہوریت کو بھی متاثر کیا ہے۔ ملکارجن کھرگے نے کہا کہ بی جے پی نے اپنے اکاؤنٹس الیکٹورل بونڈز کے ذریعے بھر دیئے ہیں اور ملک کی اہم اپوزیشن پارٹی کے اکاؤنٹ منجمد کر دیئے ہیں۔

March 21, 2024, 4:24 PM IST

کھرگے کا الزام ، مودی حکومت نے ۱۰؍ سال میں کسانوں کی آواز کو دبایا ہے

ملکار جن کھرگے نے آج کسانوں کی تنظیم کے دہلی چلو آندولن کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے ایکس پوسٹ میں کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ مودی حکومت نے گزشتہ ۱۰؍ سال میں کسانوں سے کئے جانے والے وعدوں کو پورا نہیں کیا اور کسانوں کی آواز دبانے کی کوشش کی ہے۔ یقین دہانی کی کہ کانگریس کسانوں کی بھرپور حمایت کرے گی۔

February 13, 2024, 2:35 PM IST

ملک کے عوام مہنگائی کے قہر سے گزر رہے ہیں: راہل گاندھی

کانگریس کےلیڈر راہل گاندھی نے چھتیس گڑھ کے کوربا ضلع میں بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے عوام مہنگائی کے قہر سے گزر رہے ہیں۔ ملک میں پسماندہ طبقات، دلت اور آدی واسیوں کی آبادی ۷۴؍ فیصد ہے لیکن انہیں کچھ نہیں مل رہا ہے۔

February 12, 2024, 3:37 PM IST

مودی کی سوچ سطحی ہے، ان کے نظریاتی دیوالیہ پن کو ظاہر کرتی ہے: کانگریس

گزشتہ دن وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ میں کانگریس کو سخت تنقیدوں کا نشانہ بنایا تھا۔ اس پر کانگریس نے جوابی حملہ کیا۔ کانگریس کے لیڈروں نے مودی کی تقریر کا پوسٹ مارٹم کر کے رکھ دیا اور کہا کہ ۱۹۴۷ء سے پہلے اور بعد میں بہتر ہندوستان کی تعمیر میں کانگریس ہی نے کام کئے ہیں۔ مودی حکومت کے پاس اعدادوشمار کے نام پر کوئی بھی چیز نہیں ہے۔

February 08, 2024, 5:50 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK