EPAPER
مہاراشٹر میں شکتی طوفان کا انتباہ، اور ۷؍ اکتوبر تک شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق ممبئی، تھانے، پالگھر اور دیگر اضلاع میں شدید بارش ہوگی،بحر عرب میں بننے والے اس طوفان کے سبب سمندر میں اونچی لہریں اور ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں گی۔
October 04, 2025, 3:46 PM IST
شہر و مضافات میں موسلادھار بارش کے سبب ممبئی کے پولیس کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وہ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔ ممبئی لوکل کی خدمات (سینٹرل اور ہاربر) بری طرح متاثر ہیں۔
August 19, 2025, 2:15 PM IST
ممبئی میں مانسون کی قبل از وقت آمد کے بعد ممبئی ایکوالائن گراؤنڈ میٹرو ۳؍ کے اچاریہ اترے اسٹیشن پر پانی بھر گیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہری انتظامیہ پر تنقیدیں کی جارہی ہیں۔ ریاستی وزیر ورشا گائیکواڈ نے بھی سیلاب زدہ اسٹیشن کے ویڈیوز شیئر کئے ہیں اور شہری انتظامیہ کی مستعدی پر تنقید کی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے ممبئی، رائے گڑھ اور تھانے کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
May 26, 2025, 3:28 PM IST
ممبئی و مضافات میں موسلادھارش بارش کے پیش نظر کئی علاقوں میں پانی بھر گیا۔ محکمۂ موسمیات (انڈین میٹرلوجیکل ڈپارٹمنٹ) نے ممبئی میٹرپولیٹن ریجن (ایم ایم آر) کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا تھا جسے اب ریڈ کردیا گیا ہے۔ لوکل ٹرینوں کی خدمات متاثر ہونے کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
May 26, 2025, 1:48 PM IST
