Updated: May 26, 2025, 2:58 PM IST
| Mumbai
ممبئی و مضافات میں موسلادھارش بارش کے پیش نظر کئی علاقوں میں پانی بھر گیا۔ محکمۂ موسمیات (انڈین میٹرلوجیکل ڈپارٹمنٹ) نے ممبئی میٹرپولیٹن ریجن (ایم ایم آر) کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا تھا جسے اب ریڈ کردیا گیا ہے۔ لوکل ٹرینوں کی خدمات متاثر ہونے کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سائن اور ماٹنگا کے درمیان گاندھی مارکیٹ میں ٹریفک جام دیکھا جاسکتا ہے۔تصویر: پی ٹی آئی
ممبئی ومضافات میں پیر کو بھاری بارش کے سبب کئی علاقوں میں پانی بھر گیا۔ لوکل ٹرینوں کی خدمات میں خلل پیدا ہوگیا۔ محکمہ موسمیات (انڈین میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ) نے ممبئی میٹروپولیٹن ریجن (ایم ایم آر) کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔آئی ایم ڈی نے کہا ہے کہ مالی دارالحکومت میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی اور ۴۱؍ تا ۶۱؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں۔

سائن اور ماٹنگا کے درمیان گاندھی مارکیٹ میں ٹریفک جام دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے موسلادھارش بارش کے پیش نظر ریاستی انتظامیہ کو ہائی الرٹ پررہنے اور راحت رسانی اور بحالی کے کاموں کی یقین دہانی کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ’’ خراب موسم کے پیش نظر جاری کی گئی ہدایات پرعمل کریں، بلا ضرورت گھر سے نہ نکلنے کو ترجیح دیں اور محتاط رہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ممبئی کی تنگ گلیوں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے الیکٹرک آٹو رکشا کا سہارا!
مئی میں سب سے زیادہ بارش
محکمہ ٔ موسمیات نے قلابہ میں ۲۹۵؍ ایم ایم بارش درج کی ہے جو مئی کے مہینے میں سب سے زیادہ ہے اور مئی ۱۹۱۸ء کا ریکارڈ توڑ دیاہے۔ سانتا کروز میں ۷ء ۱۹۷؍ ایم ایم بارش درج کی گئی ہے جو ۲۰۰۰ء میں درج کئے گئے ۸ء ۳۸۷؍ ایم ایم سے زیادہ ہے۔محکمۂ موسمیات نے دادر، ماہم، پریل، باندرہ، کالا چوکی اور شہر کے دیگر حصوں میں موسلادھار بارش، تیز ہوائیں اور بجلی کی پیشین گوئی کی ہے۔ برہن ممبئی مہانگر پالیکا کارپوریشن (بی ایم سی) کے مطابق شہر اور مضافات میں کئی بھی زیادہ پانی نہیں بھرا۔ تاہم، نشیبی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال تھی۔
لوکل ٹرینوں کی خدمات میں خلل
موسلادھارش بارش کے پیش نظر سینٹرل اور ویسٹرن ریلوے میں ٹرینیں تاخیر سے چل رہی تھیں اور دھند کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک جام تھا۔سینٹرل ریلوے کے ترجمان نے کہا کہ ’’ موسلادھار بارش اور دھند کی وجہ سے مضافات میں ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔‘‘ویسٹرن ریلوے کے ترجمان نے کہا کہ ’’مضافات میں لوکل ٹرینوں کی خدمات بحال ہے لیکن چند مسافروں نے سوشل میڈیا پر ٹرینوں کے تاخیر سے چلنے کی شکایت کی ہے۔آئی ایم ڈی ممبئی نے اگلے ۲۴؍ گھنٹوں میں ممبئی میں ہلکی سے معتدل بارش کی پیشین گوئی کی ہے۔ شہری حکام کے مطابق ’’ ممبئی میں اتوار کی رات سے مسلسل بارش ہورہی ہے۔
ممبئی میں کتنی بارش ریکارڈ کی گئی؟
ممبئی میں اوسطاً ۵۸؍ ایم ایم بارش درج کی گئی ہے۔ گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں میں مشرقی مضافات میں ۱۹؍ ایم ایم اور مغربی مضافات میں ۱۵؍ ایم ایم بارش درج کی گئی ہے۔