EPAPER
۱۷؍ سالہ لڑکی کے چلتی بس میں مبینہ اجتماعی زیادتی کے شرمناک واقعے کے بعد دہلی حکومت نے تمام بسوں، بشمول دوسری ریاستوں سے آنے والی بسوں، کے لیے حفاظتی نظام فعال رکھنے اور مسافروں کی حفاظت سے متعلق نئے احکامات جاری کیے ہیں۔
September 02, 2026, 4:29 PM IST
جولائی میں نئی دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والی رچیکا سنگھ ایک نئے ویڈیو میں دوبارہ سامنے آئی ہیں۔ ۳۰؍ اگست کو سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں وہ کہتی ہیں کہ مودی نے ان کی ’’زندگی جہنم بنا دی‘‘ اور اب وہ ’’پیچھے نہیں ہٹیں گی۔‘‘ عام آدمی پارٹی اور کانگریس نے یہ ویڈیو شیئر کیا ہے۔
August 31, 2026, 2:07 PM IST
کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے بانی ابھیجیت دپکے نے نوئیڈا میں احتجاج کرنے والے کارکنوں کی گرفتاریوں کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت پر قانون کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کارکنوں کو احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا، ان میں سے بیشتر نے ضمانت ملنے سے قبل اوسطاً ۵۳؍ دن جیل میں گزارے، جبکہ اب طلبہ کے خلاف بھی اسی طرح کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ سی جے پی نے مرکزی حکومت سے احتجاج ختم کرنے کے وقت کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کی وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔
August 24, 2026, 12:46 PM IST
وزیرِ اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ نازیبا ریمارکس پر معافی مانگنے والی۱۵؍ سالہ طالبہ کے خاندان کو مسلسل ہراسانی کا سامنا ہے، جس کے باعث بیوہ ماں اپنی بیٹی کے ساتھ نوئیڈا کا کرائے کا گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئی۔ والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹی اپنی غلطی تسلیم کر چکی ہے، لیکن پولیس کی آمدورفت اور لوگوں کے دباؤ نے ان کی معمول کی زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے۔
August 03, 2026, 7:19 PM IST
