نوئیڈا میں مقیم ایک سافٹ ویئر یوراج مہتا پروفیشنل گزشتہ ہفتے سڑک کنارے ایک گہرے گڑھے میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق پانی اور کیچڑ پھیپھڑوں میں داخل ہونے کے باعث وہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوا، جس کے بعد دل کا دورہ پڑا۔
EPAPER
Updated: January 20, 2026, 4:14 PM IST | Lucknow
نوئیڈا میں مقیم ایک سافٹ ویئر یوراج مہتا پروفیشنل گزشتہ ہفتے سڑک کنارے ایک گہرے گڑھے میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق پانی اور کیچڑ پھیپھڑوں میں داخل ہونے کے باعث وہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوا، جس کے بعد دل کا دورہ پڑا۔
نوئیڈا میں مقیم ایک سافٹ ویئر پروفیشنل گزشتہ ہفتے سڑک کنارے ایک گہرے گڑھے میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔ وہ شدید دھند میں گھنٹوں مدد کیلئے چیختا رہا۔ یوراج مہتا۱۶؍ جنوری کی رات گھر واپس آ رہا تھا جب اس کی گاڑی زیرِ تعمیر مقام کے قریب پانی سے بھرے ایک گڑھے میں جا گری۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق پانی اور کیچڑ پھیپھڑوں میں داخل ہونے کے باعث وہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوا، جس کے بعد دل کا دورہ پڑا۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اس کی ناک کیچڑ اور پانی سے بند تھی۔ پوسٹ مارٹم تجزیے میں پھیپھڑوں اور سینے میں پانی پایا گیا۔ موت کی وجہ ’’اینٹی مارٹم ڈوبنے کے نتیجے میں دم گھٹنا، جس کے بعد کارڈیک اریسٹ‘‘ درج کی گئی۔ اس واقعے کے بعد لاپروائی، تاخیر سے امدادی کارروائی اور مقامی لوگوں کے احتجاج کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ مہتا کے والد راج کمار نے مقامی حکام پر غفلت کا الزام لگایا اور مطالبہ کیا کہ اس معاملے میں ذمہ داری طے کی جائے تاکہ مستقبل میں ’’کوئی اور اپنا بیٹا اس طرح نہ کھوئے۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: نوئیڈا سڑک حادثہ: یوپی حکومت کا ایس آئی ٹی کو ۵؍ دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم
موقع پر پولیس موجود، دو گھنٹے تک مدد کی فریاد
مہتا جمعہ کی رات دیر سے واپس آتے ہوئے گھر سے ایک کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر سڑک سے پھسل گیا۔ گاڑی اندھیری سڑک سے اتر کر ایک نیچی، جزوی طور پر ٹوٹی ہوئی باؤنڈری وال سے ٹکراتے ہوئے پانی سے بھرے گڑھے میں جا گری۔ اہلِ خانہ کے مطابق وہ جزوی طور پر ڈوبی ہوئی گاڑی سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا اور تقریباً دو گھنٹے تک گاڑی کی چھت پر کھڑا ہو کر مدد کے لیے چیختا رہا، یہاں تک کہ وہ ڈوب گیا۔ موقع پر پولیس موجود تھی مگر وہ اسے بچانے کے لیے پانی میں نہیں اتری۔ ایس ایچ او سرویش سنگھ کے مطابق اہلکار اس لیے ہچکچا رہے تھے کہ انہیں شبہ تھا یہ گڑھا کسی تعمیراتی مقام کی کھدائی ہے، جس میں لوہے کی سلاخیں زیرِ آب ہو سکتی تھیں۔ پولیس اور فائر سروسز کے اہلکاروں کو آلات اور ماہرین کا انتظار کرنا پڑا جو بالآخر بہت دیر سے پہنچے۔
یہ بھی پڑھئے: صوفیہ قریشی کی توہین پر معافی نہیں، کارروائی ہوگی
راہل گاندھی کا رد عمل
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے نوئیڈا میں۲۷؍ سالہ سافٹ ویئر انجینئر کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے وسائل یا ٹیکنالوجی کی کمی نہیں بلکہ نظامی غفلت اور جوابدہی کے فقدان کی ایک دردناک مثال قرار دیا۔’ایکس‘ پر ردِعمل دیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ہندوستان کے شہروں میں غیر محفوظ انفراسٹرکچر اور سرکاری بے حسی کے باعث ایک طرح کا انہدام دیکھنے میں آ رہا ہے، جو جان لیوا ثابت ہو رہا ہے۔ سڑکوں، پلوں، آگ لگنے کے واقعات، آلودگی اور بدعنوانی جیسے خطرات گنواتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے حسی مہلک بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری آفات فنڈز یا حل کی کمی کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لئےبرقرار ہیں کہ ’’کوئی جوابدہی نہیں۔‘‘راہل گاندھی نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں ایک عینی شاہد کا دعویٰ ہے کہ بروقت مداخلت سے مہتا کی جان بچائی جا سکتی تھی۔ ویڈیو میں مقتول کے والد کا بیان بھی شامل ہے، جنہوں نے الزام لگایا کہ موقع پر کئی لوگ موجود تھے مگر مدد کرنے کے بجائے ویڈیوز بناتے رہے۔