• Mon, 26 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

princess diana

برطانیہ: قانونی کارروائی کی دھمکی کےبعد ارل اسپینسر، اپنی کتاب میں ترمیم کریں گے

”سوان سونگ: ڈائنا، مائی سسٹر“ (Swan Song: Diana, My Sister) کے ایک اقتباس میں یہ اشارہ دیا گیا تھا کہ ’ڈیلی مرر‘ کے سابق ایڈیٹر ایک جم میں لیوٹارڈ پہنے ہوئے شہزادی ڈائنا کی خفیہ کیمرے سے لی گئی تصاویر کی اشاعت کے ذمہ دار تھے جو ۱۹۹۳ء میں برطانوی روزنامے ’سنڈے مرر‘ میں شائع ہوئی تھیں۔ مورگن نے نشان دہی کی کہ وہ اس وقت ’دی سن‘ میں کام کر رہے تھے اور ۱۹۹۵ء تک ڈیلی مرر میں شامل نہیں ہوئے تھے۔ انہوں نے اس بات پر بھی اعتراض کیا کہ جب اسپینسر نے ان سے شہزادی ڈائنا کے جنازے میں شرکت نہ کرنے کیلئے کہا تو انہیں ”کھڑوس“ (surly) قرار دیا گیا۔ اس نشان دہی کے بعد، اسپینسر نے مورگن سے معافی مانگی تھی۔

September 23, 2026, 10:03 PM IST

برطانیہ: شہزادی ڈائنا پر ارل اسپینسر کی کتاب کی قیمت لانچ کےپہلے دن نصف کردی گئی

وسطی لندن کے دیگر مقامات، بشمول ٹریفالگر اسکوائر اور کووینٹ گارڈن میں واٹرسٹونز کی برانچز اور چیرنگ کراس میں فلیگ شپ فوئلز اسٹور پر بھی صبح کے وقت گاہکوں کی آمدورفت سست رہی۔ ہارڈ بیک کتاب کی یہ رعایتی قیمت اسٹورز اور واٹرسٹونز کی ویب سائٹ دونوں پر یکساں طور پر نافذ ہے۔ ۱۹۹۷ء میں ڈیانا کی موت کے تقریباً تین دہائیوں بعد اس کتاب کی صورت میں یہ پہلا موقع ہے کہ ۶۲ سالہ اسپینسر نے شہزادی ڈائنا کے بارے میں تفصیل سے لکھا ہے۔ یہ بکنگھم پیلس اور اسپینسر خاندان کے درمیان اس کے صفحات میں کئے گئے دعوؤں پر عوامی تنازع کے دوران منظرِ عام پر آئی ہے۔

September 22, 2026, 9:37 PM IST

سوان سونگ: ڈائنا، مائی سسٹر؛ عالمی سطح پر ریلیز، پری آرڈر میں امیزون پر نمبر وَن

پرنسس ڈائنا کے بھائی ارل اسپینسر کی یادداشتیں ۲۲؍ ستمبر کو عالمی سطح پر منظر عام پر آگئیں؛ پری آرڈر کے دوران کتاب Amazon کی ایک بیسٹ سیلر فہرست میں سرفہرست رہی، جبکہ رپورٹ کے مطابق بڑی کامیابی کی صورت میں مصنف ۱۰؍ ملین پاؤنڈ تک کما سکتے ہیں۔

September 22, 2026, 5:36 PM IST

شہزادی ڈائنا کی آخری رسومات سے متعلق دعویٰ تنازع کا مرکز بن گیا

برطانوی صحافی اور ٹی وی میزبان پیئرس مورگن نے شہزادی ڈائنا کے بھائی چارلس اسپینسر اور ان کے پبلشر کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ یہ تنازع ارل اسپینسر کی نئی یادداشتوں پر مبنی کتاب Swan Song: Diana, My Sister کی اشاعت کے ساتھ سامنے آیا ہے۔

September 22, 2026, 3:52 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK