EPAPER
ملائشیا کے وزیر اعظم انوار ابراہیم نے ایک بیان میں کہا کہ میانمار دوطرفہ مذاکرات کے بعد ۵۰۰۰؍ روہنگیا ؤں کو واپس لینے پر آمادہ ہوگیا ہے، جو اس وقت ملائشیا میں پناہ گزین ہیں، انہوں نے اس معاہدے کو ان پناہ گزینوںکے مسائل کے حل کی جانب پہلا قدم قرار دیا۔
July 30, 2026, 6:52 PM IST
دہلی ہائی کورٹ نے شاہین باغ، بٹلہ ہاؤس، کالندی کنج، تیمور نگر، شرم وہار، مجنوں کا ٹیلہ اور یمنا کے کنارے واقع دیگر علاقوں میں مبینہ غیر قانونی تارکینِ وطن کی موجودگی اور ان کے جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات پر مبنی مفادِ عامہ کی درخواست (PIL) مسترد کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ درخواست میں نہ تو الزامات کے حق میں کوئی قابلِ اعتماد ثبوت پیش کیا گیا اور نہ ہی ایسے افراد کی شناخت یا تفصیلات فراہم کی گئیں۔
July 29, 2026, 7:48 PM IST
خلیج بنگال میں روہنگیا مہاجرین کو لے جانے والی دو کشتیوں کے ڈوبنے سے ۵۰۰؍ سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (UNHCR) اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (IOM) کے مطابق دونوں کشتیاں جون کے آخر میں میانمار کی راکھین ریاست سے روانہ ہوئی تھیں، جبکہ ان میں بعض مسافر بنگلہ دیش کے مہاجر کیمپوں سے بھی سوار ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاکتوں کی حتمی تعداد کی ابھی سرکاری تصدیق ہونا باقی ہے۔
July 16, 2026, 3:54 PM IST
مغربی بنگال میں بی جے پی کی نئیحکومت نے مبینہ غیر قانونی بنگلہ دیشی اور روہنگیا مہاجرین کے خلاف سخت کارروائی شروع کرتے ہوئے تمام اضلاع میں ’’ہولڈنگ سینٹرز‘‘ قائم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اس فیصلے پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور اپوزیشن جماعتوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
May 25, 2026, 5:13 PM IST
