EPAPER
بگ بازار کے بانی کشور بیانی، ان کے بھائی راکیش بیانی اور فیوچر ریٹیل لمیٹڈ کے خلاف اسٹیٹ بینک آف انڈیا کو ۳۲ء۹۰۴؍ کروڑ روپے کے مبینہ نقصان کے معاملے میں سی بی آئی نے ایف آئی آر درج کرلی۔ ممبئی میں کمپنی کے پروموٹرز اور ڈائریکٹروں سے وابستہ کئی مقامات پر چھاپے مار کر دستاویزات ضبط کی گئی ہیں۔ بینک کا الزام ہے کہ قرض کی رقم مقررہ کاروباری مقاصد کے بجائے متعلقہ کمپنیوں کے ذریعے دوسری جگہ منتقل کی گئی۔
November 07, 2026, 3:31 PM IST
نیشنل کمپنی لا ٹریبونل (این سی ایل ٹی) کی ممبئی بنچ نے ویڈیوکون انڈسٹریز کے سابق پروموٹر اور ڈائریکٹر وینوگوپال نندلال دھوت کو دیوالیہ قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی )کی جانب سے دائر درخواست پر کیا گیا، جس میں دھوت سے تقریباً ۱۲؍ ہزار ۶۶۸؍ کروڑ روپے کے قرض کی وصولی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
November 06, 2026, 6:35 PM IST
ہندوستان کے سب سے بڑے سرکاری بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے سائبر سیکوریٹی کے ایک واقعہ میں۳۸۹۷؍ صارفین کی ذاتی معلومات ڈارک ویب پر شائع ہونے کی تصدیق کے بعد وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کے بینک کھاتوں میں جمع رقم مکمل طور پر محفوظ ہے۔
October 23, 2026, 5:55 PM IST
اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے کئی صارفین کا ذاتی ڈیٹا ڈارک ویب پر افشا ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔سرکاری شعبے کے ملک کے سب سے بڑے قرض فراہم کرنے والے بینک نے بدھ کے روز حصص بازار کو بتایا کہ اس کے تقریباً ۳؍ لاکھ ۷۵؍ ہزار صارفین کا ڈیٹا دستیاب تھا۔
October 21, 2026, 2:49 PM IST
