• Wed, 21 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

swiggy

دیوالی کی مٹھائی مانگنےپر انفلوئنسر سےمذاق؛ گھر پر کیش آن ڈیلیوری آرڈرز کا سیلاب

اپنے ایک حالیہ ویڈیو میں ویرامنی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایڈریس شیئر کرنے کے بعد ٹی وی، فریج اور واشنگ مشین جیسی مصنوعات کے ساتھ بڑی تعداد میں ڈیلیوری بوائز ان کے گھر پہنچنا شروع ہوگئے جنہیں انہوں نے کبھی آرڈر ہی نہیں دیا تھا۔ ٹیلی ویژن میں سے ایک کی قیمت ۶۹ء۱ لاکھ روپے تھی۔ چونکہ آرڈرز کیش آن ڈیلیوری کی بنیاد پر دیئے گئے تھے، اس لئے ان پر سامان کی رقم ادا کرنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان مہنگی اشیاء کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے۔

October 14, 2026, 4:46 PM IST

ہندوستان کا کوئک کامرس بازار ۲۰۳۱ء تک ۹۰؍ ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع

ہندوستان میں تیزی سے مقبول ہونے والا فوری تجارت یعنی کوئک کامرس بازار آنے والے برسوں میں غیر معمولی رفتار سے بڑھنے کی توقع ہے۔ ایک تازہ رپورٹ کے مطابق ملک میں فوری تجارت کا حجم مالی سال ۲۰۲۶ء میں تقریباً ۱۳؍ ارب ڈالر سے بڑھ کر مالی سال ۲۰۳۱ء تک ۹۰؍ ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔

October 07, 2026, 7:56 PM IST

حیدرآباد: کنٹینٹ کریئیٹر نے سوئگی رائیڈر کو فائیو اسٹار ہوٹل میں ملک شیک پلایا

حیدرآباد کے کنٹینٹ کریئیٹر زید مہدی اور سوئگی انسٹا مارٹ کے ایک رائیڈر کے درمیان غیر متوقع دوستی کا دل کو چھو لینے والا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ اس ویڈیو میں مہدی کی جانب سے ڈیلیوری پارٹنر کو ملک شیک پینے کی دعوت دیئے جانے کے بعد اس کے پہلی بار فائیو اسٹار ہوٹل جانے کا تجربہ دکھایا گیا ہے۔ اس خوشگوار ملاقات کے ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لئے ہیں۔

September 28, 2026, 9:39 PM IST

ممبئی: صفائی اصولوں کی خلاف ورزی، سلیمان عثمان مٹھائی والا سمیت ۱۲؍ لائسنس منسوخ

ممبئی میں مشہور مٹھائی فروش سلیمان عثمان مٹھائی والا (محمد علی روڈ)، ذائقہ ہوٹل (ورسوا)، لکھنوی کباب (ورسوا)، سویگی (بیلارڈ اسٹیٹ) اور سواد اسنیکس (لال باغ) سمیت کھانے پینے کی اشیا فراہم کرنے والے اداروں کے ۱۲؍ فوڈ لائسنس منسوخ کیے گئے۔

September 21, 2026, 9:54 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK