• Tue, 13 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

گِگ کارکنوں کی کامیابی! کمپنیاں ۱۰؍ منٹ کی ترسیل کے ماڈل کو ختم کرنے پر راضی

Updated: January 13, 2026, 9:06 PM IST | New York

ڈیلیوری ورکرز کی حفاظت کے حوالے سے مرکزی وزیر محنت منسکھ منڈاویہ کے مشورے کے بعدسویگی، زیپٹو، بلنک اِٹ اورزوماٹو نے ۱۰؍ منٹ کے ڈیلیوری ماڈل کو ہٹانے پر اتفاق کیا۔

Delivery Partner.Photo:INN
ڈیلیوی پارٹنر۔ تصویر:آئی این این

منگل کو کویک  کامرس کمپنیوں نے ’’۱۰؍منٹ کی ترسیل‘‘ (ڈیلیوری) سروس کو ہٹانے پر اتفاق کیا۔ یہ فیصلہ مرکزی وزیر محنت منسکھ منڈاویہ کی مداخلت کے بعد کیا گیا۔ اے این آئی کے مطابق وزیر منسکھ منڈاویہ نے بلنک اٹ، زیپٹو، سویگی اور زوماٹو کے عہدیداروں سے بات چیت کی۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ ڈیلیوری پارٹنرز کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت ڈیڈ لائن میں نرمی کریں۔
وزیر نے کہا کہ ڈیلیوری ورکرز کو فوری ڈیلیوری کے دباؤ کی وجہ سے حادثات کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ اس لیے کمپنیوں کو وقت کی پابندیوں میں نرمی کرنی چاہیے۔ اے این آئی کے مطابق، کمپنیوں نے حکومت کو یقین دلایا ہے کہ وہ اپنے اشتہارات اور سوشل میڈیا سے ڈیلیوری ٹائم گارنٹی کو ہٹا دیں گی۔ 

یہ بھی پڑھئے:’’ہمارا پیسہ نسل پرست اسرائیل میں خرچ نہ کریں‘‘

سیلولر آپریٹرس نے بجٹ میں لائسنس فیس کم کرنے کا مطالبہ کیا
 سیلولر آپریٹرس نے مالی سال ۲۷۔۲۰۲۶ءکے بجٹ میں لائسنس فیس کم کرنے اور اشیاء و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کے تحت اسپیکٹرم استعمال فیس وغیرہ پر شرحوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔  حکومت کو  دی گئیں  تجاویز میں ہندوستانی سیلولر آپریٹروں کی تنظیم (سی او اے آئی) کے ڈائریکٹر جنرل ایس  پی  کوچر نے کہا کہ تنظیم نے حکومت کو ایسے مشورے  دیئے  ہیں جن سے کمپنیوں پر لاگت کا بوجھ کم ہو سکے۔ فی الحال اے جی آر (ایڈجسٹڈ گراس ریونیو) پر تین فیصد لائسنس فیس ’ڈجیٹل انڈیا فنڈ‘ کے طور پر سیلولر کمپنیوں کو دینا ہوتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:طہ شاہ کی فلم ’’پارو‘‘ آسکر کی دوڑ میں شامل

انہوں نے کہا کہ حکومت کو لائسنس فیس گھٹا کر۵ء۰؍ فیصد سے ایک فیصد کے درمیان کرنا چاہیے۔ ساتھ ہی پہلے سے جمع شدہ ڈجیٹل انڈیا فنڈ کے سو فیصد استعمال تک اس کو مؤخر کر دینا چاہیے۔  سی او اے آئی نے لائسنس فیس، اسپیکٹرم ادائیگی، اسپیکٹرم استعمال فیس وغیرہ پر جی ایس ٹی کی شرح۱۸؍ فیصد سے گھٹا کر پانچ فیصد کرنے کی بھی وکالت کی ہے۔ اس نے ٹیلی کام خدمات کی ہر شعبے میں اہمیت کو دیکھتے ہوئے اسپیکٹرم کی قیمت اور الاٹمنٹ ماڈلز میں تبدیلی کا بھی مشورہ دیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK