EPAPER
عالمی سطح پر آئی فون کی قیمتوں میں شدید اضافے کے باوجود، ہندوستان بھر میں جمعرات کی رات سے ہی ایپل اسٹورز کے باہر خریداروں کی قطاریں لگنے کے بعد جمعہ کی صبح آئی فون ۱۸ اور آئی فون ۱۸ پرو میکس کی فروخت شروع ہوگئی۔ ممبئی کے باندرہ کرلا کمپلیکس میں، ایک خریدار نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ رات ۱۰ بجے گھر سے نکلنے کے بعد ۱۰ سے ۱۲ گھنٹے قطار میں انتظار کرتا رہا۔ اس نے قطار میں سب سے آگے کھڑے رہنے کے احساس کو ”انتہائی سنسنی خیز“ قرار دیا۔
September 18, 2026, 7:24 PM IST
امریکی اداکارہ سڈنی سوینی کے اسپورٹس بیٹنگ پلیٹ فارم Novig کے نئے اشتہار پر خواتین کھلاڑی میں شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ اشتہار میں سوینی کو کھیلوں کے مختلف سامان کے ساتھ انتہائی کم لباس میں دکھایا گیا ہے، جس پر اولمپک چیمپئنز، ایتھلیٹس اور مختلف کھیلوں سے وابستہ خواتین نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے کھیل کو نمایاں کرنے کے لیے ان کے جسم کو جنسی انداز میں پیش کرنے کی ضرورت نہیں۔
September 16, 2026, 10:03 PM IST
بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے معاہدوں پر عائد پابندیاں جمعرات کے روز ختم ہونے کے بعد اس ٹورنامنٹ میں کھیلنے والے آسٹریلوی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو زیادہ رقم ملے گی۔
August 26, 2026, 3:09 PM IST
ایئربس A350-1000ULR نے ۲۷ جولائی کو ملبورن سے اڑان بھری اور بحر الکاہل، بحر اوقیانوس اور شمالی امریکہ کے اوپر سے بغیر رکے سفر کرتے ہوئے ۲۸ جولائی کو ٹولوس میں لینڈ کیا۔ اس پرواز نے ۲۴ گھنٹے ۲۵ منٹ میں ۱۲۴۶۰ ناٹیکل میل کا فاصلہ طے کیا جبکہ ’فلائٹ ریڈار ۲۴‘ (Flightradar24) پر ۳۶ لاکھ افراد نے اسے لائیو ٹریک کیا۔
July 29, 2026, 9:33 PM IST
