EPAPER
جاپان کے وسطی ٹوکیو میں مسلسل ۳۴؍ روز بارش ہونے سے نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔ موسمیاتی ادارے کے مطابق ۲۷؍ اگست سے جاری بارش کے دوران اب تک ۶۲۹؍ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو ستمبر کی اوسط بارش سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔
September 29, 2026, 4:00 PM IST
جاپان میں ۶۵؍ سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد ملک کی مجموعی آبادی کا ۴ء۲۹؍ فیصد ہوگئی ہے، جو ۲۰۲۰ء کے مقابلے میں ۹ء۰؍ فیصد زیادہ ہے۔ دوسری جانب ۲۰۲۵ء میں ملک کی مجموعی آبادی میں ۵ء۲؍ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ شرحِ پیدائش بھی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔
September 29, 2026, 3:23 PM IST
اے ایف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق، جاپان میں ہندوستانی سفارت خانے نے ان دونوں علاقوں میں مقیم تقریباً ۲۰۰۰ ہندوستانی شہریوں سے رابطہ کیا ہے، جن میں سے بعض اپنے گھروں کے دروازے کھولنے پر آمادہ ہیں۔ ہندوستان کے شیف ڈی مشن اور آئی او اے کے خزانچی سہدیو یادو نے اے ایف پی کو بتایا کہ ”ہم نے یہاں اپنے ایتھلیٹس کیلئے ہوٹل بک کر لئے ہیں۔ لیکن اگر ہوٹل کے کمرے کم پڑ جاتے ہیں، تو ہمارے ایتھلیٹس کو اپنے پاس ٹھہرانے کیلئے یہاں کے ہندوستانی گھرانے مکمل طور پر تیار ہیں۔“
September 19, 2026, 7:19 PM IST
بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی صدر توموکو اکانے نے امریکی دباؤ کے باوجود عدالت کے دفاع کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے ختم نہیں کیا جانا چاہیے۔ ہیگ میں قائم عدالت کی جاپانی صدر نے رکن ممالک سے ادارے کی حمایت جاری رکھنے کی اپیل کی اور کہا کہ سنگین ترین بین الاقوامی جرائم کے متاثرین کے لیے آئی سی سی آخری امید ہے۔
August 27, 2026, 2:54 PM IST
