ٹوکیو ۲۰۲۰ء اولمپک میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کے رکن نیل کانت شرما نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ جاری ۲۰۲۶ء ایشین چیمپئنز ٹرافی کے اختتام کے بعد بین الاقوامی ہاکی سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔
EPAPER
Updated: October 28, 2026, 7:03 PM IST | New Delhi
ٹوکیو ۲۰۲۰ء اولمپک میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کے رکن نیل کانت شرما نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ جاری ۲۰۲۶ء ایشین چیمپئنز ٹرافی کے اختتام کے بعد بین الاقوامی ہاکی سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔
ٹوکیو ۲۰۲۰ء اولمپک میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کے رکن نیل کانت شرما نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ جاری ۲۰۲۶ء ایشین چیمپئنز ٹرافی کے اختتام کے بعد بین الاقوامی ہاکی سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ ۳۱؍ سالہ مڈفیلڈر نے یہ اعلان اس وقت کیا جب ہندوستان نے جالندھر کے اولمپین سریجیت سنگھ ہاکی اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کو۰۔۱۳؍گول سے شکست دے کر ایشین چیمپئنز ٹرافی میں اپنی مہم کا آغاز کیا۔ نیل کانت نے اس میچ کے ۲۶؍ویں منٹ میں گول بھی کیا۔ یہ ہندوستان کے لیے ان کا۱۶۳؍واں میچ تھا اور اس کے ساتھ ان کے بین الاقوامی گولوں کی تعداد۲۰؍ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھئے:راشد اور احمد زئی کی شاندار کارکردگی، افغانستان نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
منی پور کے اس ہاکی کھلاڑی نے ۲۰۱۷ء میں یورپ کے دورے کے دوران بلجیم کے خلاف سینئر بین الاقوامی آغاز کیا تھا اور جلد ہی ہندوستانی مڈفیلڈ میں اہم مقام حاصل کرلیا۔ ان کی سب سے بڑی کامیابی ٹوکیو ۲۰۲۰ء اولمپک میں رہی، جہاں انہوں نے ہندوستان کے تاریخی کانسے کے تمغے کی مہم کے تمام آٹھ میچوں میں حصہ لیا۔ انہوں نے گروپ مرحلے میں میزبان جاپان کے خلاف ہندوستان کی ۳۔۵؍ کی جیت میں ٹورنامنٹ کا اپنا واحد گول کیا تھا۔
جرمنی کے خلاف کانسہ کے تمغے کے میچ میں بھی نیل کانت نے اہم کردار ادا کیا۔ ہندوستان کے ۰۔۱؍گول سے پیچھے ہونے کے دوران انہوں نے جوابی حملے کا آغاز کیا اور سمرنجیت سنگھ کو گول کا موقع فراہم کیا، جس سے ۱۷؍ویں منٹ میں اسکور برابر ہوگیا۔ ہندوستان نے آخرکار ۴۔۵؍ سے کامیابی حاصل کرکے ۴۱؍ سال بعد اولمپک ہاکی میں تمغہ جیتا۔
ٹوکیو اولمپک کے لیے ہندوستان کی مہم میں نیل کانت کا کردار اولمپک سے قبل ہی شروع ہوگیا تھا۔ انہوں نے ۲۰۱۹ء میں بھوبنیشور میں روس کے خلاف اولمپک کوالیفائر کے دونوں میچ کھیلے تھے۔ دوسرے میچ کے ۴۷؍ویں منٹ میں انہوں نے گول کیا۔ ہندوستان نے یہ میچ۱۔۷؍ سے جیت کر مجموعی طور پر ۳۔۱۱؍ کی کامیابی کے ساتھ ٹوکیو ۲۰۲۰ء کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:مارول کا ہندوستانی مداحوں کے لیے دیوالی تحفہ،’ ’ایونجرز: ڈومز ڈے‘‘ جلد ریلیز ہوگی
نیل کانت ہانگژو ۲۰۲۳ء اور آئچی-ناگویا ۲۰۲۶ء ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کا بھی حصہ رہے۔ رواں ماہ جاپان میں ہندوستان کی کامیابی ایشین گیمز میں مردوں کے ہاکی خطاب کا کامیابی سے دفاع کرنے کا پہلا موقع تھا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے لاس اینجلس ۲۰۲۸ءاولمپک کے لیے بھی کوٹہ حاصل کرلیا۔ نیل کانت کی دیگر اہم کامیابیوں میں۲۰۱۸ء ۲۰۲۳؍اور۲۰۲۴ء کی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں طلائی تمغے، ۲۰۲۲ء کامن ویلتھ گیمز میں چاندی کا تمغہ اور۲۰۱۶ء جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کا خطاب شامل ہے۔ انہوں نے ۲۰۱۵ء میں جونیئر ایشیا کپ بھی جیتا تھا اور دو سال بعد سینئر ہندوستانی ٹیم میں شامل ہوئے۔ ہندوستانی ہاکی میں ان کی خدمات کے لیے انہیں ۲۰۲۱ءمیں ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ نیل کانت ایشین چیمپئنز ٹرافی کے باقی میچوں میں بھی ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔ یہ ٹورنامنٹ ۵؍نومبر کو موہالی میں ختم ہوگا۔