EPAPER
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو آج ۲۰۰؍ دن ہوگئے ہیں۔ اسرائیل کے محصور خطے میں مسلسل فوجی آپریشن کے سبب اب تک ۳۴؍ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ۷۷؍ ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ غزہ میں ۷؍ ہزار افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ آدھی آبادی فاقہ کشی پرمجبور ہے۔
April 23, 2024, 8:38 PM IST
یوروپی یونین نے منگل کو اس جائزے کے بعد کہ اسرائیل نے اب تک اپنے اس دعویٰ کے ثبوت فراہم نہیں کئے ہیں کہ یواین آر ڈبلیو اے کے عملے کے سیکڑوں کارکنان دہشت گرد ہیں، عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ایجنسی کو عطیہ فراہم کرے۔ یورپی کمشنر برائے بحرانی انتظام جینز لینارک نے کہا کہ ایجنسی فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے لائف لائن ہے۔
April 23, 2024, 5:25 PM IST
کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ کے احتجاج اور انہیں حراست میں لئے جانے کے بعد امریکہ کی متعدد یونیورسٹی کے طلبہ نے فلسطینی حامی احتجاج کا انعقاد کیا اور ان کمپنیوں سے علیحدگی کا مطالبہ کیا جو غزہ میں نسل کشی اور اسرائیلی قبضے میں ملوث ہیں۔ ماہر تعلیم اور اسکالرز نے کولمبیا یونیورسٹی کے مظاہرین طلبہ کے خلاف کارروائی کا بائیکاٹ کیا ہے جبکہ پولیس نے نیویارک یونیورسٹی کے طلبہ کو بھی حراست میں لیا ہے۔
April 23, 2024, 4:03 PM IST
اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (ایس آئی پی آر آئی) کی سالانہ رپورٹ کے مطابق دنیا میں مسلسل نویں سال عالمی دفاعی اخراجات میں اضافہ ہو اہےاور یہ ۲۴ء۴۳؍کھرب ڈالرز تک جاپہنچا ہے۔
April 23, 2024, 11:37 AM IST