• Tue, 03 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

world health organization

”غزہ کے اسپتالوں میں علاج کےبنیادی وسائل ہوتے تو ہزاروں جانیں بچائی جاسکتی تھیں“

غزہ کے ۳۶ اسپتالوں میں سے صرف ۱۹ اسپتال جزوی طور پر کام کر رہے ہیں، کوئی ایک بھی اسپتال مکمل طور پر فعال نہیں۔ جنگ زدہ علاقے میں ادویات، تشخیصی آلات اور ایندھن کی شدید ترین قلت بدستور برقرار ہے۔ دونوں ڈاکٹروں نے طبی سامان لانے پر عائد اسرائیلی پابندیوں کا ذکر کیا۔ ڈاکٹر خلیل نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے ان کی ٹیم کے آلات ضبط کر لئے اور واپسی کے سفر پر ان کا داخلہ روک دیا۔

October 31, 2026, 3:53 PM IST

بھیونڈی: ۱۰۰؍میٹر کے دائرہ میں۳؍ ہیلتھ سینٹر۔ اسٹینڈنگ کمیٹی میں سوالات

شہر میں بنیادی طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کی گئی منصوبہ بندی پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ شانتی نگر میں ممبئی پائپ لائن کے قریب محض۱۰۰؍ میٹر کے دائرے میں ۳؍ اربن ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹر (یو ایچ ڈبلیو سی) قائم کئے گئے ہیں جن  میں ۲؍ مراکز بند پائے گئے جبکہ راجیو گاندھی فلائی اوور کے نیچے ایک اور طبی کیبن کئی ماہ سے غیر استعمال شدہ پڑا ہے۔

October 29, 2026, 12:23 PM IST

غریب، کم تعلیم یافتہ آبادی کو دائمی بیماریوں کے زیادہ خطرات: ڈبلیو ایچ او

بین الاقوامی ادارہ صحت( ڈبلیو ایچ او) کی ایک رپورٹ کے مطابق غریب، کم تعلیم یافتہ آبادی کو دائمی بیماریوں کے زیادہ خطرات کا سامنا ہے، اس کے علاوہ علاج میں رکاوٹوں کا سامناہے، اس کے علاوہ غیر متعدی بیماریوں میں عدم مساوات کی پہلی عالمی تشخیص میں آمدنی، تعلیم، جنس اور رہائش کی جگہ سے منسلک کینسر اسکریننگ، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے علاج میں تفاوت پایا گیا۔

October 20, 2026, 8:35 PM IST

لانسیٹ کمیشن نے ۱۷ تباہ کن خطرات کی نشاندہی کی، ہندوستان کے قائدانہ کردار پر زور

لانسیٹ کمیشن کی رپورٹ میں موٹاپے کو سب سے بڑے بوجھ کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں مؤثر اقدامات کے ذریعے اندازاً ۱ء۲۳ ارب DALYs کے ممکنہ نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ دیگر خطرات میں اینٹی مائیکروبیل مزاحمت، خراب دماغی صحت، ہائی بلڈ پریشر، بچپن کی غذائی قلت، تمباکو نوشی، غیر صحت مند بڑھاپا، آمدنی کی عدم مساوات اور کم تعلیمی قابلیت شامل ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلی، وبائیں، روایتی و جوہری تنازعات اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا بدنیتی پر مبنی استعمال بھی ان خطرات میں شامل ہیں۔

October 13, 2026, 5:43 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK