• Sat, 28 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پرنس ہیری اور میگھن مراکل کا اردن دورہ، زخمی فلسطینی بچوں کی عیادت

Updated: February 28, 2026, 4:01 PM IST | Amman

برطانیہ کے پرنس ہیری اور میگھن مارکل نے اردن میں زخمی فلسطینی بچوں اور بے گھر خاندانوں سے ملاقات کی۔ یہ دورہ عالمی ادارۂ صحت کے اشتراک سے انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کا حصہ تھا، تاہم یہ اقدام اس وقت توجہ کا مرکز بنا جب گزشتہ سال آرچ ویل فاؤنڈیشن نے فلسطینی نژاد کارکن کی تنظیم کی فنڈنگ منقطع کر دی تھی۔

Photo: X
تصویر: ایکس

پرنس ہیری اور میگھن مارکل نے اردن کے دارالحکومت عمان کے ایک اسپتال اور زاتاری رفیوجی کیمپ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے غزہ سے متاثرہ اور بے گھر فلسطینی بچوں کی عیادت کی۔ یہ سرگرمی عالمی ادارۂ صحت کے اشتراک سے کی گئی، جس کا مقصد طبی امداد اور نفسیاتی معاونت فراہم کرنا ہے۔ خیال رہے کہ یہ دورہ تقریباً ایک سال بعد سامنے آیا جب آرچ ویل فاؤنڈیشن نے ميلووکی مسلم ویمنز کولیشن کی فنڈنگ اچانک ختم کر دی تھی۔ آرچ ویل نے ’’ویلکم پروجیکٹ‘‘ کیلئے ۵۵؍ ہزار ۷۰۰؍ ڈالر کی منظوری دی تھی، جو ملواکی میں آباد افغان خواتین کی مدد کے لیے تھا۔ تاہم تنظیم کی سربراہ جانان نجیب کے فلسطین سے متعلق بیانات  جن میں غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں پر تنقید شامل تھی  کے بعد تعلقات منقطع کر دیے گئے۔ اس فیصلے پر میڈیا اور انسانی حقوق کے حلقوں میں بحث ہوئی تھی۔
شہزادہ ہیری اور میگھن کا حالیہ اردن دورہ بعض مبصرین کے نزدیک انسانی ہمدردی کے عزم کی توسیع ہے، جبکہ ناقدین اسے گزشتہ تنازع کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔ دونوں شخصیات نے اپنے دورے کے دوران بچوں اور خاندانوں سے ملاقات کی، طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور امدادی کارکنوں سے گفتگو کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK