Inquilab Logo Happiest Places to Work

zayn malik

زین ملک نے طبی وجوہات کے سبب امریکی ٹور منسوخ کیا، مداحوں کیلئے پیغام جاری

’’ون ڈائریکشن‘‘ کے سابق ممبر زین ملک نے صحت کے مسائل کے باعث اپنے آئندہ امریکی کنسرٹس منسوخ کر دیے ہیں، جس سے مداحوں میں مایوسی پھیل گئی۔ گلوکار نے سوشل میڈیا پر تصدیق کی کہ وہ اسپتال میں داخلے کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں، اور شیڈول کے مطابق کچھ شو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم، برطانیہ اور میکسیکو میں کچھ منتخب شوز بدستور برقرار رہیں گے۔ ان کا نیا البم KONNAKOL 17 اپریل میں ریلیز ہوا تھا، جس کے پروموشن کے لیے یہ عالمی دورہ ترتیب دیا گیا تھا۔

May 02, 2026, 3:42 PM IST

زین ملک کے نئے البم ’’کوناکول‘‘ کے پوسٹر کی سوشل میڈیا پر دھوم

گلوکار زین ملک نے تصدیق کی ہے کہ ان کا پانچواں اسٹوڈیو البم کوناکول (Konnakol) ۱۷؍ اپریل کو مرکری ریکارڈز کے تحت ریلیز ہوگا۔ سابق ون ڈائریکشن رکن نے یہ بھی اعلان کیا کہ البم کا پہلا سنگل ڈائی فار می (Die For Me )چھ فروری کو جاری کیا جائے گا۔

February 06, 2026, 9:39 AM IST

جسو نے رابطہ کیا، میری بیٹی نے فیصلہ آسان بنا دیا: زین ملک کا انکشاف

بلیک پنک کی جسو اور برطانوی گلوکار زین ملک نے اس سال کے آغاز میں اپنے مشترکہ سنگل Eyes Closed سے مداحوں کو حیران کر دیا۔ یہ گانا زین کا کسی کے پوپ آرٹسٹ کے ساتھ پہلا عالمی تعاون ہے، جو بل بورڈ ہاٹ ۱۰۰؍ میں نمبر ۷۲؍ تک پہنچا۔زین کے مطابق اس تعاون نے انہیں پاپ میوزک میں بامعنی واپسی کا موقع دیا۔

November 20, 2025, 7:54 PM IST

زین ملک کی ’’ون ڈائریکشن‘‘ میں واپسی، ایک دہائی بعد بطور ڈائریکٹر شامل

گلوکار زین ملک نے گروپ سے علاحدگی کے دس سال بعد برطانوی بوائے بینڈ ’’ون ڈائریکشن‘‘ کی کمپنی پی پی ایم میوزک لمیٹڈ میں بطور ڈائریکٹر دوبارہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔ یہ پیش رفت لیئم پین کے انتقال کے بعد بینڈ ممبران کے جذباتی ری یونین کے بعد سامنے آئی۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق زین کو ایک بار پھر کمپنی کا فعال ڈائریکٹر قرار دیا گیا ہے۔

November 14, 2025, 4:59 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK