Updated: November 20, 2025, 9:00 PM IST
| London
بلیک پنک کی جسو اور برطانوی گلوکار زین ملک نے اس سال کے آغاز میں اپنے مشترکہ سنگل Eyes Closed سے مداحوں کو حیران کر دیا۔ یہ گانا زین کا کسی کے پوپ آرٹسٹ کے ساتھ پہلا عالمی تعاون ہے، جو بل بورڈ ہاٹ ۱۰۰؍ میں نمبر ۷۲؍ تک پہنچا۔زین کے مطابق اس تعاون نے انہیں پاپ میوزک میں بامعنی واپسی کا موقع دیا۔
بلیک پنک کی جسو اور برطانوی گلوکار زین ملک نے اس سال کے آغاز میں اپنے مشترکہ سنگل Eyes Closed (آئیز کلوزڈ) کی ریلیز کے ساتھ اپنے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔ یہ ٹریک جسو کی سولو سرگرمیوں اور زین ملک کیلئے کسی کے پوپ آرٹسٹ کے ساتھ پہلا بین الاقوامی تعاون ہے۔ اس گانے کو دونوں فنکاروں کے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی، جس نے اسے بل بورڈ ہاٹ ۱۰۰؍ کے نمبر ۷۲؍ تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھئے: اہان پانڈے کی ایکشن فلم میں ایشوری ٹھاکرے ویلن کا کردار ادا کریں گے
تعاون کیسے ہوا؟ زین ملک کا انکشاف
بی بی سی ریڈیو ون سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ون ڈائریکشن اسٹار نے بتایا کہ یہ تعاون دراصل جسو نے خود پیش کیا تھا۔زین کے مطابق جسو نے وہ گانا منتخب کیا جس پر زین پہلے سے کام کر چکے تھے۔ انہوں نے اپنی آواز کے ساتھ اس کی ایک ابتدائی ریکارڈنگ بھیجی۔ اس کے بعد زین نے اپنے حصوں کو جسو کی آواز سے مطابقت دینے کیلئے دوبارہ تیار کیا۔ اس عمل نے دونوں فنکاروں کے مختلف موسیقی انداز کو ایک منفرد اور پُرجوش شکل دی، جسے دنیا بھر میں پسند کیا گیا۔ زین نے جسو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ اس وقت حیرت انگیز کارکردگی دکھا رہی ہے۔ بلیک پنک عالمی سطح پر ہر جگہ موجود ہے۔‘‘
زین ملک کی بیٹی نے کیوں اہم کردار ادا کیا؟
زین نے بتایا کہ جسو کے ساتھ فیچر کرنے کے فیصلے میں ان کی بیٹی نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’’میری بیٹی جسو کی بہت بڑی فین ہے۔ جب اس نے سنا کہ جسو نے تعاون کی پیشکش کی ہے تو اس نے فوراً کہا کہ مجھے یہ کرنا چاہئے، اب اسے لگتا ہے کہ میں دوبارہ ’کول‘ ہو گیا ہوں۔‘‘زین کے مطابق اس تعاون نے انہیں پاپ میوزک میں دوبارہ قدم رکھنے کا موقع دیا، اور ان فنکاروں کے ساتھ کام کرنا عزت کی بات ہے جو اس وقت اس صنف پر چھائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگر میں جسو کا شکریہ ادا کرسکتا ہوں تو ضرور کہنا چاہوں گا کہ مجھے یہ موقع دینے کیلئے شکریہ۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: فلم ’’دے دے پیار دے۲‘‘ باکس آفس پر ناکام، چھٹے دن کلیکشن پھر گرا
جسو کا اگلا قدم، نیا سولو البم
جسو اس وقت اپنے ڈیڈ لائن ورلڈ ٹور پر ہیں اور بطور سولو آرٹسٹ بھی مسلسل کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق وہ اگلے سال اپنا دوسرا سولو البم ریلیز کرنے والی ہیں۔ مداح پہلے ہی آئیز کلوزڈ کے ویڈیو میں نظر آنے والی کیمسٹری کے بعد مزید ممکنہ تعاون کی توقع کر رہے ہیں۔