Inquilab Logo

کرسٹیانو رونالڈو کے ۲؍گول ، پرتگال کی ہنگری پر شاندار فتح

Updated: June 17, 2021, 12:36 PM IST | Agency | Budapest

یوروکپ کےمیچ میں پرتگال نے صفر۔۳؍ سے کامیابی حاصل کرلی۔ رونالڈو نے میچ میں ریکارڈ بھی بنایا۔ پرتگال کیلئے ایک گول گریرو نے کیا

Cristiano Ronaldo. Picture:INN
کرسٹیانو رونالڈو ۔تصویر :آئی این این

 گروپ ایف کے پہلے میچ میں دفاعی چمپئن  پرتگال نے ہنگری کو  صفر۔۳؍ سے شکست دے دی۔ یہ میچ بڈاپیسٹ کےفیرینک پسکاس ایرینا اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پرتگال  کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کا یہ۵؍ویں یورو کپ ٹورنامنٹ ہے۔ وہ ایسا  کرنے والے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔  پرتگال کی ٹیم نے دوسرے ہاف میں ۸؍ منٹ کے اندر ۳؍ گول کئے۔ پرتگال کی ٹیم یورو کپ تاریخ میں آخری۱۰؍ منٹ میں ۳؍ گول کرنے والی وہ پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ اس میں رونالڈو نے ۲؍ اور رافیل گریرو کا ایک گول شامل ہے۔ پہلے ۸۴؍ویں منٹ میں رافا سلوا کے کراس پاس پر  گریرو نے گول کیا۔ اس کے بعد۸۷؍ ویں منٹ میں ، ہنگری کے آربن نے رافاسلوا  پر باکس  کے اندر فاؤل کیا ۔ ریفری نے آربن کو پیلا کارڈ دیا۔ پرتگال کو پنالٹی شوٹ کا موقع بھی دیا۔ اس پر رونالڈو نے کوئی غلطی نہیں کی اور گول کردیا۔ ۵؍منٹ کے بعد  رافا سلوا کی مدد سے رونالڈو نے اس میچ کا تیسرا اور اپنا دوسرا گول کیا۔ ہاف  ٹائم تک اسکور صفر۔صفر تھا۔ پہلے ہاف میں پرتگال ٹیم نے دبدبہ بنایا تھا۔ رونالڈو ۱۹؍ ویں اور۴۳؍ ویں منٹ میں گول کرنے سے چوک گئے ۔ وہیں پرتگال کے ایک اور فارورڈ ڈیگو جوٹا نے بھی دو موقع گنوائے۔ پہلے ہاف میں پرتگال کے پاس۶۷؍ فیصد اور ہنگری کے پاس ۳۳؍ فیصد بال پر قبضہ رہا۔ پرتگال نے کل ۵؍ گول اٹیمپٹ کئے۔ ان میں سے دو آن ٹارگیٹ رہے۔ ہاف ٹائم  کے بعد بھی  دونوں ٹیمیں ۷۰؍ ویں منٹ تک کوئی گول نہ کر سکی تھیں۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں ، ہنگری کی ٹیم پرتگال کے سامنے کافی چیلنج پیش کررہی تھی۔ پرتگال کے پاس رونالڈو، جوٹا اور برونو فرنانڈیس جیسے  جارح کھلاڑیوں کو روکنے میں ہنگری کے    دیفینڈرس  نے شاندار کام کیا لیکن آخری ۱۰؍ منٹ میں پرتگال نے میچ کو اپنی طرف موڑ دیا اور ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔  میچ کے بعدپرتگال کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو  رونالڈو نے کہاکہ ہم نے اچھا آغاز کیاہے لیکن ابھی چیلنج ختم نہیں ہواہے۔ گروپ ایف میں ۲؍ورلڈ چمپئن ٹیمیں جرمنی اور فرانس سے ہمیں مقابلہ کرنا ہے جوکہ آسان نہیں ہے۔ پرتگال کے کوچ فرنانڈو سانتوس نے کہا کہ میں ٹیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہوں اور نوجوان کھلاڑیوں نے اچھا مقابلہ کیا۔ ہمیں معلوم ہے کہ ہماری ٹیم بہت اچھے فارم میںہے اورہم  جرمنی اور فرانس کو بھی مات دیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK