• Tue, 29 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

میں روہت کے لیے پاگل ہوں، امیتابھ بچن نے رتیکا کا دلچسپ قصہ سنایا

Updated: September 29, 2026, 5:03 PM IST | Mumbai

میگا اسٹار امیتابھ بچن نے مقبول کرکٹر روہت شرما کی تعریف کرتے ہوئے ان سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا۔ یہ موقع اس وقت آیا جب ’’کون بنے گا کروڑ پتی ۱۸‘‘(کے بی سی ۱۸) کی ہاٹ سیٹ پر بیٹھی ایک امیدوار سونالی نے کرکٹ سے متعلق سوال کے دوران روہت شرما کے لیے اپنی پسند اور دیوانگی کا اظہار کیا۔

Amitabh Bacchan.Photo:INN
امیتابھ بچن۔ تصویر:آئی این این

میگا اسٹار امیتابھ بچن  نے مقبول کرکٹر  روہت شرما  کی تعریف کرتے ہوئے ان سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا۔ یہ موقع اس وقت آیا جب  ’’کون بنے گا کروڑ پتی ۱۸‘‘(کے بی سی ۱۸) کی ہاٹ سیٹ پر بیٹھی ایک امیدوار سونالی نے کرکٹ سے متعلق سوال کے دوران روہت شرما کے لیے اپنی پسند اور دیوانگی کا اظہار کیا۔ کھیل کے دوران سونالی نے امیتابھ بچن سے مذاقاً کہا کہ وہ  ’’روہت پگلی‘‘ ہیں، روہت شرما کو دیکھنا ان کا بہت بڑا خواب ہے اور وہ خود کو ان کی اہلیہ سمجھتی ہیں۔ امیدوار کی یہ بات سن کر امیتابھ بچن اپنی ہنسی نہیں روک سکے۔

یہ بھی پڑھئے:شاہ رخ خان کی فلم’’کنگ‘‘ میں ۷۰؍ فیصد بالی ووڈ ہے: سوربھ شکلا

امیتابھ بچن نے بھی مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے سونالی کو روہت شرما سے بہت محبت ہے اور وہ یہ بات روہت تک ضرور پہنچائیں گے۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ روہت کو بتائیں گے کہ سونالی ان کی اہلیہ بننے کے لیے آئی تھیں۔  سونالی کی بات کے بعد امیتابھ بچن نے خود بھی روہت شرما کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بھی روہت شرما کو بہت پسند کرتے ہیں اور ان سے کئی مرتبہ ذاتی طور پر بات کرچکے ہیں۔
امیتابھ نے کہا کہ جب بھی روہت شرما میدان میں کھیلتے ہیں تو وہ ان کا میچ ضرور دیکھتے ہیں۔ اس دوران انہوں نے روہت شرما کی اہلیہ  رتیکا سجدیہ سے متعلق ایک دلچسپ عادت کا بھی ذکر کیا۔  امیتابھ بچن نے بتایا کہ جب اسٹیڈیم میں روہت شرما کو کھیلتے ہوئے دیکھا جاتا ہے تو ان کی نظر کئی مرتبہ رتیکا سجدیہ پر بھی پڑتی ہے۔ ان کے مطابق رتیکا میچ کے دوران اپنی  انگلیاں کراس   کرکے بیٹھی رہتی ہیں۔ بگ بی نے بتایا کہ رتیکا کی یہ عادت انہیں خاصی دلچسپ لگی، جس کے بعد انہوں نے خود اس بارے میں رتیکا سے پوچھا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:کارٹونسٹ ستیش آچاریہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہندوستان میں بلاک

رتیکا نے امیتابھ بچن کو بتایا کہ وہ روہت شرما سے شادی سے  پہلے سے ہی  ان کے میچ کے دوران اپنی انگلیاں کراس کرکے رکھتی تھیں۔ یعنی روہت کے کھیلتے وقت رتیکا کا یہ انداز ان کی شادی کے بعد شروع نہیں ہوا بلکہ اس سے پہلے بھی وہ اسی طرح روہت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی تھیں۔ ’’کون بنے گا کروڑ پتی ۱۸‘‘ کے دوران سونالی کا روہت شرما کے لیے اس قدر جوش کا اظہار شو کے ماحول کو مزید دلچسپ بنا گیا۔ ان کے بیان پر امیتابھ بچن نے بھی مزاحیہ انداز اختیار کیا اور روہت شرما کے ساتھ اپنی پسندیدگی کا ذکر کرتے ہوئے رتیکا سجدیہ کا قصہ سنایا۔ اس طرح کرکٹ سے متعلق ایک سوال کے دوران شروع ہونے والی گفتگو روہت شرما کی کارکردگی، ان کے لیے مداحوں کی دیوانگی اور رتیکا سجدیہ کی دلچسپ میچ ڈے عادت تک پہنچ گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK