Inquilab Logo

اینفیلڈ میں محمد صلاح ، محمد صلاح

Updated: April 21, 2022, 11:39 AM IST | Agency | Liverpool

لیورپول نے مانچسٹر یونائٹیڈ کو چاروں شانے چِت کردیا۔ صلاح کے ۲؍گول

Mohamed Salah. Picture:INN
محمد صلاح ۔ تصویر: آئی این این

 انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل )میں لیورپول نے مانچسٹر یونائٹیڈکو چاروں شانے چِت کردیا۔ اس دوران لیورپول گھریلو میدان اینفیلڈ پر محمد صلاح ، محمد صلاح کی گونج تھی جنہوں نے اس اہم میچ میں ۲؍گول کئے۔ سادیو مانے نے بھی ایک گول کیا اور ایک ڈیگو جوٹا نے کیا۔ اس فتح کے بعد لیورپول فٹبال کلب ٹیبل کی ٹاپ پوزیشن پر قابض ہوگیاہے۔ 
 انگلش پریمیر لیگ میں لیورپول نے مانچسٹر کے دونوں کلبوں کو دھول چٹائی ہے۔ مانچسٹر سٹی کو اتحاد اسٹیڈیم میں ۲۔۲؍گول سے روک دیا تھا اور منگل کی دیر رات ہونے والے میچ میں اس نے مانچسٹر یونائٹیڈ کو اینفیلڈ کے میدان پر پیچھے دھکیل دیا۔ اس میچ میں لیورپول کے سبھی کھلاڑیوں نے جم کر حملے کئے ۔ خیال رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے اس میچ میں شرکت کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ یہاں حال ہی میں ہونےو الے جڑواں بچوں میں سے ایک کا انتقال ہوگیا تھا۔ لیورپول فٹبال کلب نے بھی میچ سے قبل رونالڈو سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا تھا اور رونالڈو کی فیملی نے اس کیلئے لیورپول فٹبا کلب کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔  منگل کی دیر رات ہونے والے میچ کے آغاز  ہی میں محمد صلاح نے اپنا فارم دکھانا شروع کردیا۔ ان کی مدد سے ڈیاگو جوٹا نے ۵؍ویں منٹ میں لیورپول کیلئے پہلا گول کیا اوراسکور صفر۔ ایک کر دیا۔ ۲۲؍ویں منٹ میں محمد صلاح نے سادیو مانے کی مدد سے ٹیم کا دوسرا گول کرکے اسکور صفر۔ ۲؍ کردیا۔ ۳۵؍ویں منٹ میں لیورپول نے ایک گول کیا تھا لیکن ویڈیو اسسٹنٹ ریفری نے اسے  مسترد کردیا۔ فرسٹ ہاف تک اسکور صفر۔۲؍ رہا۔  میچ کے دوسرے ہاف میں ۶۸؍ویں منٹ میں سادیومانے نے ایل ڈیاز کی مدد سے ٹیم کا تیسرا گول کرکے اسکور میں ایک گول کا اضافہ کیا۔ میچ کے آخری لمحات میں محمد صلاح نےجوٹا کی مدد سے بہترین گول کیا۔ محمد صلاح کے ذریعہ کیا جانے والا کلاسیکی تھا کیونکہ انہوں نے یونائٹیڈ کے گول کیپر ڈیوڈ ڈی گیا کو بہتر انداز میں چکمہ دیا تھا۔ میچ کے اختتام پر لیورپول کا اسکور صفر۔۴؍ گول رہا تھا۔ اس فتح کے بعد لیورپول کے ۳۲؍میچوں میں ۷۶؍پوائنٹس ہوگئے ہیں اور اس نے مانچسٹر سٹی فٹبال کلب پہلی پوزیشن سے بے دخل کردیا ہے۔حالانکہ مانچسٹر سٹی کے ۳۱؍میچوں میں ۷۴؍ پوائنٹس ہیں  اور اس کے پاس ٹاپ پوزیشن دوبارہ حاصل کرنے کا ایک موقع ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK