Inquilab Logo

مانچسٹر سٹی اتحاد اسٹیڈیم میں ریئل میڈرڈ کو شکست دینے کیلئے کمر بستہ

Updated: April 17, 2024, 12:31 PM IST | Agency | Manchester

یوئیفا چمپئن لیگ کے کوارٹر فائنل کے دوسرے مرحلے میں سٹی کی ٹیم ریئل کی میزبانی کرے گی۔ پہلا مرحلہ ۳۔۳؍گول سے ڈرا رہا تھا۔

Real Madrid player Rodrigo. Photo: INN
ریئل میڈرڈ کے کھلاڑی راڈریگو۔ تصویر : آئی این این

انگلش پریمیر لیگ کی ٹیم مانچسٹر سٹی فٹبال کلب بدھ کی دیر رات اپنے گھریلو میدان اتحاد اسٹیڈیم میں ریئل میڈرڈ کی میزبانی کرے گی۔ یوئیفا چمپئن لیگ کے کوارٹر فائنل کے دوسرے مرحلے کا میچ اتحاد اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور اس میچ میں ریئل میڈرڈ پر سب سے زیادہ دباؤ ہوگا۔ خیال رہے کہ پہلے مرحلے کا مقابلہ ۳۔ ۳؍گول سے ڈرا ہوا تھا اور یہ میچ ریئل کے گھریلو میدان پر کھیلا گیا تھا۔ 
 مانچسٹر سٹی فٹبال کلب مسلسل اپنی بہتر کارکردگی کی بدولت اگلے کی منزلیں طے کرتا چلا جارہا ہے۔ اس نے حال ہی میں انگلش پریمیر لیگ کے ٹورنامنٹ میں اپنے گھریلو میدان پر ۴۱؍ویں ناقابل شکست رہنا کا ریکارڈ بنایا تھا۔ اس لئے میڈرڈ کے فٹبال کلب کو سٹی کے خلاف کافی جدوجہد کرنی پڑسکتی ہے۔ سٹی اس وقت انگلش لیگ میں ٹاپ پوزیشن پر ہے اور وہ اس بار بھی خطاب کا مضبوط دعویدار ہے۔ سٹی کی جانب سے کیون ڈی برائن اور ارلنگ ہالینڈ نے مسلسل اچھی کارکردگی پیش کی ہے۔ بدھ کی دیر رات ہونے والے میچ میں یہ دونوں کھلاڑی اچھا کھیل کر سٹی کو ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچا سکتے ہیں۔ 
 دوسری طرف ریئل میڈرڈ نے چمپئن لیگ کی شروعات بہت اچھے طریقے سے کی تھی لیکن حالیہ ہونے والے چند میچوں اس کی کارکردگی میں گراوٹ آئی ہے۔ اتحاد اسٹیڈیم میں ریئل میڈرڈ کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے اور وہ یہاں جدوجہد کرتا ہوا نظر آتاہے۔ اسپینش لیگ لا لیگا کے پچھلے میچ میں ریئل میڈرڈ کو جیتنےکیلئے کافی جدوجہد کرنی پڑی تھی اور اس نے میچ ۰۔ ۱؍گول سے جیت لیاتھا۔ اتحاد اسٹیڈیم میں ریئل کی زبردست آزمائش ہوگی۔ اس کے باوجود ریئل کو کمتر نہیں سمجھنا چاہئے کیونکہ اس کے پاس بھی اچھے کھلاڑی موجود ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی بہتر کارکردگی کی بدولت لالیگا کے ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ 
 مانچسٹر سٹی کے منیجر پیپ گارڈیالا اس وقت خوش ہیں کیونکہ ٹیم اچھا مظاہرہ کررہی ہے اور اس بار بھی خطاب پر قبضہ کر سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ مانچسٹر سٹی کی ٹیم ٹورنامنٹ کی دفاعی چمپئن ہے اور وہ اچھا کھیل کر کوارٹر فائنل میں پہنچی ہے۔ اس نے پہلے مرحلے میں بھی بہتر کارکردگی پیش کرتے ہوئے ریئل کے میدان پر ۳؍ گول کئے تھے اور اوے گول کو پورا فائدہ مل سکتا ہے۔ مانچسٹر سٹی کے منیجر پیپ گارڈیالا نے کہاکہ ہم بدھ کے میچ کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ ریئل مضبوط ٹیم ہے لیکن ہمیں اپنے شائقین کی حمایت ضرور ملے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK